حضرت حافظ روشن علی صاحب ؓ

by Other Authors

Page 68 of 69

حضرت حافظ روشن علی صاحب ؓ — Page 68

134 133 حضرت حافظ صاحب کا منظوم عربی کلام جَاءَ الْإِمَامُ فَابْشِرُوا يَا إِخْوَتِي اے میرے بھائی تمہیں خوشخبری ہو حضرت امام تشریف لائیں ہیں قُوْمُوا إِلَى اسْتَقْبَالِهِ يَا حِبَّتِي میرے پیار واٹھو۔اُن کے استقبال کو چلیں فَاقْضُوا مَنَا يَاكُمُ بِوَجُهِ حَبِيبِكُمْ اپنی آرزوؤں کو اپنے حبیب کا چہرہ دیکھ کر پورا کرو لَا تَغْفَلُوا فَتَنَبَّهُوا بِالْقُوَّةِ غفلت مت کرو۔ہمت کے ساتھ چوکس ہو جاؤ يَامَنْ دَعَوْتَ النَّاسَ وَقْتَ هِلَاكِهِمُ اے جس نے کہ لوگوں کی ہلاکت کے وقت دَعْوَى الْمُحِبِّ إِلَى جِنَانِ النِّعْمَةِ پیار کرنے والوں کی طرح نعمت کے باغوں کی طرف دعوت کی ہے أعْطِيتَ مِنْ رَّبِّ السَّمَاءِ رِسَالَةٌ تجھے آسماں کے رب کی طرف سے رسالت دی گئی ہے تُوَجْتَ مِنْ مَّوْلَاكَ تَاجَ الْعِزَّةِ اور تیرے مولیٰ نے تجھے عزت کا تاج پہنایا ہے يَا حَبَّذَا حِبًّا كَرِيمًا بِالْهُدَى اے بہت پیارے اور معزز دوست سیدھی راہ کی طرف هَادٍ وَّ مَهْدِ نَاطِقٌ بِالْحِكْمَةِ ہدایت کرنے والے (اور ) حکمت کی باتیں سنانے والے إِنَّا نَرَىٰ فِي وَجْهِكَ الْمُتَهَدِّلِ ہم تیرے چمکتے ہوئے چہرہ میں ایک ایسی روشنی دیکھتے ہیں نُوراً يُبَارِئُ الْبَدْرَ قَامِعُ ظُلْمَةِ جو کہ چاند کی روشنی سے مقابلہ کرتی اور ظلمت کو جڑ سے اکھیڑتی ہے وَاللَّهِ إِنَّكَ قَدُبُعِثْتَ لِخَيْرِنَا اللہ کی قسم ! تو تو ہماری بہتری کے لئے بھیجا گیا ہے بَطْلٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ جِئْتَ بِعَظْمَةٍ تو ایک پہلوان ہے جو کہ رحمن کی طرف سے عظمت کے ساتھ آیا ہے يَا قَمَرَ أَرْضِ الْهِنْدِ نَوِرُ أَرْضِنَا اے ہند کی زمین کے چاند ہماری زمین کو روشن کر أَسْرِجُ سِرَاجَ قُلُوبِنَا بِالْمِنَّةٍ اور ہمارے دلوں کو اپنے احسان سے منور کر يَاغَيْتَ مَآءِ الْوَحْيِ رِدْءَ كِتَابِهِ اے وحی کی بارش کے پانی اور اس کی کتاب کے مددگار أَمْطِرُ عَلَى غَيْرَاءِ نَا بِالرَّحْمَةِ ہماری زمین پر رحمت کا مینہ برسا