حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ

by Other Authors

Page 7 of 12

حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ — Page 7

11 10 واپس آنے کے بعد بھی آپ کو مختلف عہدوں پر خدمت دین کی بھر پور توفیق ملتی رہی۔حضرت علیہ اس اثانی کی نظرشفقت آپ پر پڑتی رہی۔چنانچہ 1982ء میں جب بدھی تحریک زور پرتھی تو حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے " شدھی کو روکنے کے لئے ایک وفد تیار کیا جس کے امیر چوہدری صاحب ہی تھے۔حضرت اماں جان اس وفد کو الوداع کرنے کے لئے خود دور تک ساتھ گئیں اور دعاؤں سے رخصت کیا۔1940ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے انصار اللہ کی بنیاد رکھی اور حضرت مولوی شیر علی صاحب کو اس کا پریذیڈنٹ مقرر فرمایا اور ان کی اعانت کے لئے تین سیکرٹریان مقرر فرمائے جن میں سے ایک حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب تھے۔اسی طرح ایک موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے نصرت گرلز ہائی سکول کے تعلیمی نصاب میں اصلاح کے لئے ایک کمیشن مقرر فرمایا، حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب اس کمیشن کے ممبر تھے۔1922ء میں شہزادہ ویلز کے مملکتِ ہند میں ورود کے موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے ایک کتاب تحفہ شہزادہ و میز تحریر فرمائی۔حضور نے شہزادہ کو کتاب دینے کے لئے ایک وفد لا ہور بھیجا اس وفد میں حضرت چوہدری صاحب بھی شامل تھے اسی طرح جب آل مسلم پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کے لئے ایک وفد بھجوایا گیا تو چوہدری صاحب اسکا بھی حصہ تھے۔حضرت چوہدری صاحب کو جن مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق ملی وہ درج ذیل ہیں: (۱) ۱۹۰۶ء انجمن تشخیذ الاذھان کے اعزازی ممبر (۲) ۱۹۱۳ء تا ۱۹۱۷ ء انچارج لندن مشن (۳) 1911 ۱۹۱۷ ء تا ۱۹۱۹ ء افسر صیغہ اشاعت ( دینِ حق ) (۴) ۱۹۱۸ء سیکرٹری انجمن ترقی دین حق ) (۵) ۱۹۱۹ء تا جولائی ۱۹۲۱ ء لندن مشن کے امیر (۲) ۱۹۲۲ ء ناظر تالیف واشاعت (۷) ۱۹۲۳ تا ۱۹۲۴ ء امیر وفد برائے شدھی تحریک (۸) ۱۹۲۴ ء نائب ناظر محکمہ انسداد اور ناظر محکمہ انسداد (۹) جولائی ۱۹۴۲ ، بطور سیکرٹری ( دعوت الی اللہ ) ، وفد دورہ یورپ کے ممبر (۱۰) دسمبر ۱۹۲۴ ء تا ۱۹۵۰ ء ناظر دعوت و ( دعوت الی اللہ ) (۱۱) ۱۹۳۱ تا۱۹۳۲ مناظر تعلیم و تربیت (۱۲) فروری ۱۹۳۷ ، نظارت اعلیٰ کا چارج لیا (۱۳) ۱۹۴۰ سیکرٹری مجلس انصار الله (۱۴) ۱۹۴۰ ء تا ۱۹۴۷ ء امیر مقامی ( دعوت الی اللہ )