حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ

by Other Authors

Page 6 of 12

حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب ؓ — Page 6

9 8 بالکل صحت یاب ہو گئے۔اس بات کا تذکرہ ابتداء میں کیا جا چکا ہے کہ حضرت چوہدری صاحب بیرون ملک جانے والے پہلے مربی سلسلہ تھے۔آپ 22، جون 1913ء کو انگلستان کے لئے روانہ ہوئے۔انگلستان پہنچ کر بھی آپ کو بہت نامساعد حالات سے گزرنا پڑا جسے آپ نے بڑے صبر و قتل اور اللہ تعالی کی رضا میں راضی رہ کر گزارا۔انگلستان قیام کے دوران آپ کو اللہ تعالیٰ نے بھر پور خدمت دین کی توفیق عطا فرمائی۔بیسیوں بھٹکی روحیں آپ کے ذریعہ ہدایت کی راہ پر گامزن ہوئیں۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی کے احکام اور ہدایات کے ماتحت آپ کے ذریعہ احمدیت کا پیغام انگلستان، سکاٹ لینڈ ، ویلز ،فرانس، اٹلی اور ڈربن تک پہنچا۔اپریل 1914ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے حکم کے تحت آپ کے ذریعہ لندن میں پہلا احد یہ مرکز دعوت الی اللہ بھی قائم ہوا۔اس دوران تقریباً دو سال کے عرصہ میں دینِ حق کا پیغام پہنچانے کے لئے آپ نے مختلف سوسائٹیوں ،کلبوں اور لائبریریوں میں ایک پچاس کے قریب لیکچر دیئے۔کئی ایک پمفلٹ شائع کئے۔آپ کے انگلستان میں قیام کے دوران کئی انگریزوں نے احمدیت قبول کرنے کی سعادت پائی۔فروری 1916 ء میں آپ ہندوستان واپس آگئے۔نے 1919ء میں دوبارہ حضور کے حکم کی تعمیل میں لندن مشن کا چارج لیا۔چوہدری صاحب کے انگلستان میں قیام کے دوران آپ کے کام کی رپورٹس الفضل میں شائع ہوتی رہتی تھیں۔ایک دفعہ چوہدری صاحب ساوتھ سی انگلستان میں لیکچر دینے کے لئے تشریف لے گئے۔ایک انگریز ملاقات کے لئے آیا اور بتایا کہ مجھے رویا میں ایک ہندوستانی جو آپ کے علاوہ کوئی اور ہے نے یہ بتایا تھا کہ ساؤتھ سی (south sea) میں ایک ہندوستانی (مؤمن ) آئیگا جو تم کو ( دینِ حق ) سکھائے گا۔چنانچہ یہ نوجوان اپنے ہاتھ سے بیعت فارم پر کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوا۔انگلستان کے قیام کے دوران ابتدائی ایام میں جب آپ کو کام میں بہت دشواری محسوس ہوئی اور آپ کے مشن کی مخالفت میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو آپ آستانہ الہی پر جھک گئے۔آپ کو الہاماً بشارت دی گئی کہ ”میاں محمود کی بیعت پشاور سے بہار تک کے لوگ کریں گے اور پھر آواز آئی اللہ اکبر اللہ اکبر چوہدری صاحب فرماتے ہیں اس کے بعد میں نے دیکھا کہ غیر معمولی طور پر مجھ پر علوم کا انکشاف ہوا اور لیکچر دینے کے لئے میرا سینہ کھول دیا گیا ور نہ میرے لیے یہ بات بہت مشکل تھی۔انگلستان سے