حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ؓ

by Other Authors

Page 13 of 16

حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ؓ — Page 13

23 22 کو بعد نماز ظہر وعصر نکالا گیا اور احباب آبدیدہ وگریاں اپنے کندھوں پر اٹھا کر باغ میں لے گئے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی جنازہ کے ہمراہ تھے۔27 تاریخ کی صبح دس بجے کے قریب اعلیٰ حضرت نے اپنی جماعت کو حضرت اقدس کی نظر میں آپ کا مقام لیکر پھر جنازہ پڑھا۔عرصہ تک آپ کے مدارج کی ترقیات کے لئے دعا اس عاجز کے یک رنگ دوست کرتے رہے۔“ (احکم 10 جنوری 1906ء) ازالہ اوہام حصہ دوم میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: حتي في الله مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی۔مولوی صاحب اس عاجز کے یکرنگ دوست ہیں اور مجھ سے ایک کچی اور زندہ محبت رکھتے ہیں اور اپنے اوقات عزیزہ کا اکثر حصہ انہوں نے تائید دین کے لئے وقف کر رکھا ہے۔اُن کے بیان میں ایک اثر ڈالنے والا جوش ہے۔اخلاص کی برکت اور نورانیت اُن کے چہرہ سے ظاہر ہے۔میری تعلیم کی اکثر باتوں سے وہ متفق الرائے ہیں۔۔۔مجھے یقین ہے کہ مولوی صاحب اپنی محبت کے پاک جذبات کی وجہ سے اور بھی ہمرنگی میں ترقی کریں گے“ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد 3 ص523-524) مجھے یہ صلاح مولوی صاحب کی بہت پسند آئی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ایک مجلس میں میرے مخلص دوست حتى فى الله مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے بتاریخ 11 جنوری 1893 ء بیان کیا کہ اس کتاب دافع الوساوس میں ان فقراء اور پیر زادوں کی طرف بھی بطور دعوت اور اتمام حجت