حیات طیبہ

by Other Authors

Page 462 of 492

حیات طیبہ — Page 462

462 میں زیادہ استعمال فرماتے تھے کیونکہ یہ معمول ہو گیا تھا کہ ادھر دُودھ پیا اور اُدھر دست آ گیا۔اس لئے بہت ضعف ہو جاتا تھا۔اس کے دُور کرنے کیلئے دن میں تین چار مرتبہ تھوڑا تھوڑا دودھ طاقت قائم کرنے کو پی لیا کرتے تھے۔دن کے کھانے کے وقت پانی کی جگہ گرمی کے موسم میں آپ کسی بھی پی لیا کرتے تھے۔اور برف موجود ہو تو اس کو بھی استعمال فرمالیا کرتے تھے۔ان چیزوں کے علاوہ شیرہ بادام بھی گرمی کے موسم میں جس میں چند دانہ مغز بادام اور چند چھوٹی الائچیاں اور کچھ مصری پیس کر چھن کر پڑتے تھے۔پیا کرتے تھے۔اور اگر چہ معمولا نہیں۔مگر کبھی کبھی رفع ضعف کے لئے آپ کچھ دن متواتر یخنی گوشت یا پاؤں کی پیا کرتے تھے۔یہ یخنی بھی بہت بد مزہ چیز ہوتی تھی۔یعنی صرف گوشت کا ابلا ہوا ئرس ہوا کرتا تھا۔میوہ جات آپ کو پسند تھے اور اکثر خدام بطور تحفہ کے لایا بھی کرتے تھے۔گاہے گا ہے خود بھی منگواتے تھے۔پسندیدہ میووں میں سے آپ کو انگور، بمبئی کا کیلا، ناگپوری سنگترے،سیب ،سر دے اور سر ولی آم زیادہ پسند تھے۔باقی میوے بھی گاہے گا ہے جو آتے رہتے تھے کھالیا کرتے تھے۔گنا بھی آپ کو پسند تھا۔شہتوت بیدانہ کے موسم میں آپ بیدا نہ اکثر اپنے باغ کی جنس سے منگوا کر کھاتے تھے اور کبھی کبھی ان دنوں سیر کے وقت باغ کی جانب تشریف لے جاتے اور مع سب رفیقوں کے اسی جگہ بیدا نہ تڑوا کر سب کے ہمراہ ایک ٹوکرے میں نوش جان فرماتے اور خشک میووں میں سے صرف بادام کو ترجیح دیتے تھے۔چائے کا میں پہلے اشارہ کر آیا ہوں۔آپ جاڑوں میں صبح کو اکثر مہمانوں کے لئے روزانہ بنواتے تھے اور خود بھی پی لیا کرتے تھے۔مگر عادت نہ تھی۔سبز چائے استعمال کرتے اور سیاہ کو نا پسند فرماتے تھے۔اکثر دُودھ والی میٹھی پیتے تھے۔زمانہ موجودہ کے ایجادات مثلاً برف اور سوڈالیمونیڈ، جنجر وغیرہ بھی گرمی کے دنوں میں پی لیا کرتے تھے۔بلکہ شدت گرمی میں برف بھی امرتسر ، لاہور سے خود منگوالیا کرتے تھے۔بازاری مٹھائیوں سے بھی آپ کو سی قسم کا پر ہیز نہ تھا۔نہ اس بات کی پر چول تھی کہ ہندو کی ساخت ہے یا مسلمانوں کی۔لوگوں کی نذرانہ کے طور پر آوردہ مٹھائیوں میں سے بھی کھا لیتے تھے اور خود بھی روپیہ دو روپیہ کی مٹھائی منگوا کر رکھا کرتے تھے۔یہ مٹھائی بچوں کے لئے ہوتی تھی۔کیونکہ وہ اکثر حضور ہی کے پاس چیزیں یا پیسہ مانگنے دوڑے آتے تھے۔میٹھے بھرے ہوئے سمو سے یا بیدا نہ عام طور پر یہ دو ہی چیزیں آپ بچوں کے لئے منگوا رکھتے کیونکہ یہی قادیان میں ان دنوں میں اچھی بنتی تھیں۔ایک بات یہ بھی یادرکھنے کے قابل ہے کہ آپ کو اپنے کھانے کی نسبت اپنے مہمانوں کے کھانے کا زیادہ فکر