حیات طیبہ

by Other Authors

Page 442 of 492

حیات طیبہ — Page 442

442 مقبرہ کے ساتھ ملحق ہے۔بحفاظت تمام رکھ دیا گیا اور جماعت کے تمام دوستوں کو جو بارہ سو کی تعداد میں تھے اور جن میں سے کافی دوست انبالہ، جالندھر، کپورتھلہ، امرتسر، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، جموں، گجرات، بٹالہ، گورداسپور وغیرہ وغیر ہ مقامات سے بھی آئے ہوئے تھے۔اپنے محبوب آقا کی آخری زیارت کا موقعہ دیا گیا۔۲۷ مئی ۱۹۰۸ ء کو تمام حاضر الوقت جماعت نے متفقہ طور پر حضرت مولانا حکیم حافظ نور الدین صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پہلا خلیفہ منتخب کر کے ان کے دست مبارک پر بیعت کی۔اور اس طرح سے حضرت اقدس کا وہ الہام پورا ہوا کہ ستائیس کو ایک واقعہ لے پہلی بیعت کا نظارہ بھی اپنے اندر ایک عجیب کیفیت لئے ہوئے تھا۔صحابہ مسیح موعود کے دل آپ کی وفات کے صدمہ کی وجہ سے چور چور ہورہے تھے اور کوئی چیز ان کے زخمی اور مجروح دلوں پر مرہم کا کام نہیں دے سکتی تھی۔بجز اس کے کہ وہ پھر ایک ہاتھ پر جمع ہو کر حضرت اقدس کے کام کو جاری رکھ سکیں۔چنانچہ تمام جماعت قادیان نے حضرت مدوح کی خدمت میں یہ تحریری درخواست پیش کی کہ : وو مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مندرجہ رسالہ الوصیت ہم احمد یاں جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں۔اس امر پر صدق دل سے متفق ہیں کہ اول المہاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم نورالدین صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور اتقی ہیں اور حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام علیہ السلام اسوۂ حسنہ قرار فرما چکے ہیں۔جیسا کہ آپ کے شعر سے چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نورد یں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقین بودے سے ظاہر ہے کہ ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی جماعت موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت کریں۔اور حضرت مولوی صاحب موصوف کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ایسا ہی ہو۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔“ چنانچہ اس درخواست کے مطابق اسی وقت تمام احمدی احباب نے جو قادیان میں موجود تھے اور جن کی تعداد بارہ سو تھی حضرت مولوی صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی۔سے لے بدر جلد ۶ نمبر ۵۱ و الحکم جلد نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ / دسمبر ۱۹۰۷ء سے اس درخواست کے نیچے جو نام درج ہیں۔ان میں سے بعض حسب ذیل ہیں۔رحمت اللہ (مالک انگلش وئیر ہاؤس ) (صاحبزادہ ) مرزا محمود احمد۔( مفتی محمد صادق۔سید محمد احسن امروہی۔سید محمد حسین (اسسٹنٹ سرجن لاہور ) ( مولوی محمد علی ) ایڈیٹر ریویو آف ریجنز )۔خواجہ کمال الدین۔( ڈاکٹر ) مرزا یعقوب بیگ۔خلیفہ رشیدالدین (اسسٹنٹ سرجن ) مرزا