حیات قدسی

by Other Authors

Page 537 of 688

حیات قدسی — Page 537

۵۳۷ کی اس قربانی کا ذکر وانحر کے الفاظ میں پایا جاتا ہے۔یعنی علاوہ مضطرا نہ دعاؤں کے جو ہر نماز میں حضور کی طرف سے کی گئیں آپ تبلیغی مجاہدات اور کوششوں سے لوگوں کو جو کفر و شرک کی آلودگیوں میں پھنسے ہوئے تھے ، ایمان اور ہدایت کی طرف لائے اور اس راہ میں خدا تعالیٰ کے حکم سے ہر قسم کی مخالفتوں بدکلامیوں اور افتر اپردازیوں کو برداشت کیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس تعلق میں کیا خوب فرماتے ہیں۔دعوت ہر ہرزہ گو کچھ خدمت آساں نہیں ہر قدم میں کوہ ماراں ہر گذر میں دشت خار 46 (۵) سورۂ کوثر کا دوسری آیات سے تعلق۔سورۃ کوثر کا ماقبل اور مابعد کی سورتوں سے گہرا اور اعجاز نما تعلق ہے۔اس سورۃ سے پہلے سورہ الماعون ہے جس میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ لوگوں کو چاہیئے کہ اس رب البیت جو اللہ تعالیٰ ہے، کی عبادت کریں جو کعبتہ اللہ کی ہمسائیگی میں رہنے کی وجہ سے ہی ان کی پرورش نہیں کرتا بلکہ جب وہ موسم گرما و موسم سرما میں تجارتی کاروبار کے لئے سفر پر ہوتے ہیں تو ان کی بھوک کی حالت میں کھانا مہیا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان مکہ والوں کو محض کعبۃ اللہ کی حرمت اور عزت کی وجہ سے لوٹ مار وغیرہ سے امن میں رکھتا ہے۔پس ان دنیوی فوائد کے حاصل ہونے کی وجہ سے کیا ان لوگوں کے لئے ضروری و مناسب نہیں کہ جس ربُّ البیت نے اپنے گھر کی عظمت اور حرمت کے طفیل انہیں ہر طرح کے فائدے پہنچائے تھے وہ اس کی عبادت اور پرستش کریں اور اس کے مسکین بندوں اور یتیموں کی کس مپرسی کی حالت میں ہمدردی اور امداد کریں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس خدا کو جو خانہ کعبہ کا رب ہے چھوڑ کر بت پرستی اور اصنام پرستی کے گند میں ملوث ہو گئے اور اس دین کو جو خدا تعالیٰ نے اپنے رسول برحق کے ذریعہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی تعلیم دینے کے لئے بھیجا، جھٹلانے کے درپے ہوئے اور ان کی اخلاقی حالت یہاں تک گر گئی کہ وہ بے کس و بے بس قیموں کو دھکے دینے سے بھی باز نہ آئے۔نماز کے نام پر جو رسوم عبادت وہ ادا کرتے ہیں وہ محض ریا کاری اور پر از غفلت حرکات ہیں اور ان کو حضور قلب حاصل نہیں۔سورۃ الماعون میں جو نقشہ حق اللہ اور حق العباد کی کوتاہی کے متعلق بطور مثال پیش کیا گیا ہے ؟ نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت عرب اور دوسرے مقامات پر پایا جاتا تھا۔جب