حیات قدسی

by Other Authors

Page 247 of 688

حیات قدسی — Page 247

۲۴۷ کی صورت میں اور کوئی فساد ہوا تو اس کی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔میں نے ڈاکٹر صاحب کے رقعہ کے جواب میں لکھا کہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح اول نے مجھے جماعت لاہور کا امام اور خطیب مقرر فرمایا ہوا ہے اور مولوی محمد علی صاحب کو جو خلافت کے منکر اور باغی ہیں میرے مقابل پر کون امام مقرر کرنے والا ہے؟ میں چونکہ حضرت خلیفۃ المسیح کا مقرر کردہ ہوں ، اس لئے مجھے روکنے کا آپ کو اختیار نہیں۔اس جواب کے بھجوانے کے بعد میں مبائع احباب کے ساتھ خوداحم یہ بلڈنگکس چلا گیا۔جب ہم وہاں پہنچے تو ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب نے اپنی درشت کلامی اور وحشت کا بہت برانمونہ دکھایا اور کہا کہ یہاں کوئی مسجد نہیں۔یہ مکان جہاں نماز پڑھی کو جاتی ہے میری ہمشیرہ کا تعمیر کردہ ہے اور ہماری اپنی جائیداد ہے یہاں پر کسی غیر کا دخل نہیں۔اور ہم اپنے مکان پر کسی کو نماز نہیں پڑھنے دیں گے۔جب ڈاکٹر صاحب نے مسجد کے مسجد ہونے سے ہی انکار کر دیا۔اور اس کو اپنا ذاتی ملکیتی مکان قرار دیا تو مبائع احباب نے بعد مشورہ یہی مناسب سمجھا کہ وہ احباب جو دامن خلافت سے وابستہ ہیں۔مبارک منزل احاطہ میاں حضرت چراغ دین صاحب میں نماز جمعہ ادا کریں۔چنانچہ اس دن سے مبالعین نے اپنی نماز مبارک منزل میں پڑھنی شروع کر دی اور اہل پیغام کی وہ مسجد جس کو انہوں نے ذاتی مکان قرار دیا تھا۔ایسی منحوس ثابت ہوئی کہ خلافت ثانیہ کے باغیوں ،سلسلہ کے مرتدوں اور منافقوں کی پناہ گاہ بنی۔خدا تعالیٰ کا عجیب تصرف ہے کہ وہ سب لوگ جو میرے حافظ آباد کے علاقہ میں مفلوج ہو کر دفن کے ہونے کے متمنی تھے ایک ایک کر کے دنیا سے رخصت ہو گئے اور باوجود ہر طرح کے سامان معیشت کی فراوانی اور صحت و تنومندی کے کوچ کر گئے لیکن میں جو مختلف عوارض سے علیل اور بے سروسامان تھا اللہ تعالیٰ نے میرے آقا سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی تو جہات و دعوات و برکات خاصہ سے مجھے ایک لمبے عرصہ تک خدمات دینیہ کی توفیق دی۔اور ابھی تک با وجود ضعف اور بڑھاپے کے، خدمت کا تھوڑا بہت موقع مل رہا ہے حالانکہ اب میری عمر ۷۰ سال سے متجاوز ہے۔فالحمد للہ علی ذالک