حیات قدسی

by Other Authors

Page 246 of 688

حیات قدسی — Page 246

واپس لاہور نہ آسکے گا۔۲۴۶ میں نے جب یہ زہر آلو د نوٹ اخبار پیغام صلح میں پڑھا تو مجھے ان غیر مبائعین کے متعلق بہت ہی افسوس ہوا کہ باوجود مجھ سے چار پانچ سال پڑھنے کے انہوں نے ایسے الفاظ میرے متعلق استعمال کرنے کو کس طرح گوارا کیا۔اور افسوسناک طریق پر تلمذ کا حق ادا کیا۔لیکن ان طوطا چشموں کی طرف سے جنہوں نے اپنے آقا اور پیشوا اور اس کے لخت جگر اور اہل بیت کے ساتھ محسن کشی کا سلوک کیا۔میرے ساتھ ایسا کرنا کچھ بعید نہ تھا۔مذکورہ بالا تینوں افراد صدرانجمن احمدیہ کے ممبر بھی تھے اور خلافت اولی کے دور میں کئی سال تک ان کو مجھ سے قرآن کریم اور دوسری مذہبی کتب پڑھنے کا موقع ملا تھا لیکن انہوں نے عداوت سید نامحمود میں سب تعلقات کو ہی نسیا منیا کر دیا۔وہ شخص جس نے پیغام صلح میں مجھے ڈوئی کا مثل لکھا اور مجھے فالج زدہ قرار دیا تھا اللہ تعالیٰ نے اس کو خلافت حقہ کی کینہ تو ز مخالفت کی وجہ سے ماخوذ کیا اور پہلے اس کے کو جذام ہوا اور پھر فالج کے حملہ سے اس جہاں سے کوچ کر گیا۔فاعتبروا یا اولی الابصار میری لاہور میں آمد ابھی خاکسار اپنے سسرال کے گاؤں میں ہی تھا اور بیماری اور نقاہت بھی باقی تھی کہ مجھے سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے ارشاد ہوا کہ آپ فوراً لاہور پہنچ کر جماعت کو سنبھالیں۔مولوی محمد علی صاحب اپنے خیالات فاسدہ اور زہریلے اثرات سے جماعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔چنانچہ خاکسار فوراً لاہور پہنچ گیا اور آتے ہی جمعہ کے دن احمد یہ بلڈنکس کی مسجد میں جہاں ہم سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ کے عہد سعادت میں ہمیشہ نمازیں پڑھا کرتے تھے جمعہ کے لئے جانے کے واسطے تیاری کرنے لگا۔جب غیر مبائعین کے سر کردہ لوگوں کو معلوم ہوا کہ میں جمعہ پڑھانے کے لئے احمد یہ بلڈنکس آرہا ہوں تو ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب نے مجھے نوٹس کے ذریعہ اطلاع دی کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ جمعہ پڑھانے کے لئے احمد یہ بلڈنکس آرہے ہیں۔میں آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ احمد یہ بلڈ تکس میں کوئی مسجد نہیں یہ ہمارا ذاتی مکان ہے اس میں اگر آپ آئے تو مولوی محمد علی صاحب جو خطبہ جمعہ ونماز پڑھا ئیں گے ان کے پیچھے آپ نماز پڑھ سکتے ہیں۔آپ کو خطبہ پڑھنے یا نماز پڑھانے کی اجازت نہ ہوگی۔اگر آپ کے اصرار