حیات قدسی

by Other Authors

Page 66 of 688

حیات قدسی — Page 66

۶۶ کی شکل جیسا کہ مجھے یاد پڑتا ہے قریباً قریباً اس نقشہ کے مطابق معلوم ہوتی ہے۔ج خ , ز , س ش ص ض b b چ ز ژ ع غ 6۔ف ق ک گ ل و 0 ل ی اس خواب میں حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت خلیفہ امسیح اوّل سے فرمایا کہ اس کھوپڑی کو ان حروف پر رکھو تا کہ دیکھا جائے کہ یہ کس کس حرف پر منطبق ہوتی ہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح اول نے وہ کھوپڑی حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ سے لے کر ان حروف پر رکھی اور اس کو حضرت کے حضور پیش کر کے عرض کیا کہ یہ کھوپڑی اس جدول کے حروف ب - ج - چ پر منطبق ہوئی ہے۔اس کے بعد حضور اقدس نے میرے دماغ کا حصہ جو اس کھوپڑی کے نیچے تھا ، شیر گرم پانی سے خوب دھویا اور بار بار غسل دیا اور پھر اس کھوپڑی کو میرے سر پر منطبق کر دیا۔اس بھید کو میں اس وقت تو نہ سمجھ سکا مگر یہ عجیب بات تھی کہ میں اس وقت اپنی کھوپڑی کو خود بھی ساتھ ساتھ دیکھ رہا تھا۔جب میں بیدار ہوا تو میں حیران تھا کہ اس خواب کا کیا مطلب ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور عرض نہ کر سکا۔حضرت اقدس کے وصال کے بعد جب حضرت مولنا صاحب خلیفہ ہوئے تو ایک روز میں نے اس کے متعلق آپ سے دریافت کیا آپ نے فرمایا حرف ب کی تعبیر تو بہت اچھی ہے کیونکہ قرآن کریم کی ابتداء بسم اللہ کی ب سے ہوتی ہے۔اس کے بعد آپ خاموش ہو گئے اور میں نے مزید سوال کرنا مناسب خیال نہ کیا۔اس کے بعد دورِ نبوت اور دور خلافت اولیٰ اور خلافت ثانیہ کے زمانہ میں جو سلسلہ حقہ احمدیہ کی تبلیغی خدمات کا موقع مجھے نصیب ہوا اور آج خدا کے فضل سے ۱۸۹۷ ء سے لے کر ۱۹۵۱ء کا سال اور مدت گذری ہے میرے خیال میں حرف ب سے دور نبوت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے اور حرف ج سے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے دور کی طرف اور حرف چ سے دور حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی طرف نیز اس رویا میں یہ بھی اشارہ تھا کہ خدا کے فضل وکرم سے مجھے یہ