حیات قدسی — Page 65
عنایت کی۔جب میں نے اس کا سرورق پڑھا تو اس پر لکھا ہوا تھا سراج الاسرار" دو مہریں انہی ایام میں ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ احمدیت قبول کرنے والوں پر کوئی نشان لگاتا جاتا ہے۔جب وہ فرشتہ میرے پاس آیا تو اس نے میرے ایک کندھے پر فضل الدین کی اور دوسرے کندھے پر شرف الدین کی مہر لگائی۔اس کی تعبیر مجھے یہ سمجھ آئی کہ فضل الدین سے مراد احمدیت کی فضیلت ہے اور شرف الدین سے مراد تبلیغ کی سعادت اور شرف ہے جو کہ اب تک مجھے نصیب ہو رہا ہے۔چشمه مسیح ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر میں ایک چشمہ ہے جو باؤلی کی صورت میں ہے۔میں اور حضرت میر محمد اسحاق صاحب اور حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہما زینہ سے نیچے اترے اور خوب سیر ہو کر پانی پیا۔پھر جب ہم اس چشمہ سے سیر ہو کر اوپر آئے تو راستہ میں عزیزم مولوی جلال الدین صاحب شمس کو میں نے دیکھا کہ وہ نے دیکھا کہ وہ اس چشمہ سے پانی پینے کے لئے جارہے ہیں۔غسل دماغ سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت را شدہ کے بعد میں نے ایک رات کو خواب میں دیکھا کہ حضرت اقدس علیہ السلام نے میرے سر کی کھوپڑی کو اپنے دست مبارک سے کسی تیز ہتھیار سے اتارا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ بھی پاس ہی کھڑے ہیں اور ان کے پاس ایک بہت بڑی لوح مربع شکل کی جو آبگینہ کی بنی ہوئی ہے، رکھی ہے جس پر عربی فارسی کے حروف خانہ دار لکھے ہوئے ہیں اس