حیات قدسی — Page 496
۴۹۶ اللہ تعالی خالق ہے اور باپ کے متعلق شرک کو جس طرح گندی گالی اور قابل نفرت اور کراہت سمجھتا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کو بھی قابل نفرت اور کراہت یقین کرے۔اور جس طرح شوہر والی عورت کے لئے کسی غیر آدمی سے تعلق قائم کرنا یا زنا کرنا شوہر کے نزدیک قابل برداشت اور قابل عفو جرم نہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی شرک کو نا قابلِ مغفرت گناہ کا قرار دیتا ہے۔کیونکہ جس طرح عورت کے لئے شوہر ایک ہی ہوتا ہے۔اسی طرح عبد (انسان) معبود خدا ایک ہی ہے۔اس مسئلہ کو میں نے قرآنی آیات و احادیث سے تشریح کے ساتھ بیان کیا۔جو خدا تعالیٰ کے فضل سے حاضرین مجلس کے لئے مسرت کا باعث ہوا۔شہر اٹاوہ میں اسی طرح سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہدِ سعادت میں علماء کی طرف سے اٹا وہ شہر میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں بھی منتظمین نے احمد یہ جماعت کا وفد بھیجنے کی درخواست کی۔حضور نے اس تقریب میں شمولیت کے لئے خواجہ کمال الدین صاحب مرحوم ، ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب مرحوم، شیخ محمد تیمور صاحب اور خاکسار کو ارشاد فرمایا۔اس موقع پر ہندوستان کے طول و عرض سے علماء کا عظیم الشان اجتماع ہوا۔دہلی سے جناب مولوی عبدالحق صاحب مؤلف تفسیر حقانی بنارس سے جناب مولوی ابو القاسم صاحب اور لکھنو سے جناب سید سجاد حسین صاحب مجہتد العصر مشہور علماء میں سے شامل جلسہ ہوئے۔پہلا اجلاس جناب صاحب تفسیر حقانی کی زیر صدارت ہوا۔اور اس میں مطبوعہ پروگرام کے ما تحت میری تقریر توحید الہی کے موضوع پر رکھی گئی۔میں نے اس وقت جو تقریر کی اس کا کچھ خلاصہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے:۔ا۔دنیا میں جب سے انسان پیدا ہوا ہے۔اور تعلیم و تعلم کے ذریعہ سے اور انبیاء کرام کی وحی کے ذریعہ سے اس کی رہنمائی کی گئی ہے۔باوجود صد ہا قسم کے اختلافات کے خدا تعالیٰ کی ہستی اور توحید کے عقیدہ کے متعلق اصولی طور پر اتفاق پایا جاتا ہے۔اور تاریخی طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہر نبی اور رسول خدا تعالیٰ کی ہستی اور اس کی توحید کی تعلیم کو مقدم رکھتا رہا ہے۔اور جب بھی اس عقیدہ میں