حیات قدسی

by Other Authors

Page 197 of 688

حیات قدسی — Page 197

۱۹۷ کر لیکن جب سلسلہ کی طرف سے غیر احمدی علماء کی توقعات کے عین خلاف میں نے عربی پر چہ لکھ ر پڑھنا اور سنانا شروع کر دیا تو سب علماء معاندین حیران و ششدر رہ گئے اور نہ مولوی صاحب عبدالوہاب کو اور نہ کسی اور عالم کو مقابلہ پر آنے کی جرات ہوئی ہر ایک کے دل میں یہی خدشہ پیدا ہوا کہ اگر ہم سے کوئی حرفی یا نحوی غلطی ہو گئی تو سب کے سامنے سیکی ہوگی چنانچہ وہ سوائے شور وغل سے میری تقریرہ میں رخنہ ڈالنے کے اور کچھ نہ کر سکے۔مولوی ابراہیم صاحب سیالکوٹی کی تذلیل جب بڑے صد ر صاحب نے جلسہ کے برخاست ہونے کا اعلان کیا تو مولوی محمد ابراہیم صاحب جو علماء مخالفین کے پیچھے تھے ، ایک کرسی پر چڑھ کر نعرے بلند کرنے لگے ابھی نعرے کے پورے الفاظ ان کی زبان سے نہ نکلے تھے کہ مولوی صاحب کی کرسی ان کے اس بے ہودہ جوش کی وجہ سے الٹے پڑی اور وہ بری طرح زمین پر گرے ان کی ٹانگیں اوپر تھیں اور سر نیچے۔پگڑی کہیں دور گری ہوئی تھی اور اس پر ستم ظریفی یہ ہوئی کہ جن لوگوں کے سامنے انہوں نے یہ غلط اطلاع دی تھی کہ قادیانی علماء عربی بالکل نہیں جانتے ، انہوں نے ان کی دروغ بیانی کے پیش نظر غصے کی حالت میں ان کو گھیر لیا اور مگوں اور لاتوں سے ان کی وہ درگت بنائی کہ الامان والحفیظ۔الغرض مولوی صاحب کو اپنی کذب آفرینی اور تعلی اور شیخنی کا پورا پورا بدلہ ان کے اپنے لوگوں سے مل گیا۔الغرض اللہ تعالیٰ نے اس موقع پر سلسلہ حقہ کو بہت بڑی فتح دی اس مناظرہ کی مختصر روئداد مکرم حکیم خلیل احمد صاحب مونگھیری نے تحریر کر کے شائع کرادی تھی۔فالحمد للہ علی ذالک روئت حضرت باری تعالیٰ عز اسمه بتمثلات مختلفه اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہے کہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے