حیات قدسی

by Other Authors

Page 179 of 688

حیات قدسی — Page 179

اطمینان نازل کیا گیا اور مجھے یقین ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ اس امر میں ضرور کامیابی بخشے گا۔دعا کی قبولیت چنانچہ میں نے سب لوگوں میں اعلان کر دیا کہ اس گاؤں میں مہر غلام محمد صاحب ارائیں اور امیر بی بی صاحبہ کے متعلق حضرت مسیح موعود کا عظیم الشان نشان ظاہر ہو چکا ہے ( یہ واقعہ پہلی جلدوں میں کہیں درج کیا جا چکا ہے ) خدا تعالیٰ کی وہ قوت اور اعجا ز نما طاقت اب ختم نہیں ہو گئی۔وہ قدوس خدا اب بھی اپنا جلال اور معجزہ دکھا سکتا ہے۔اب میں کریم بخش صاحب اور حسن محمد صاحب کو آخری تحریک کرتا ہوں اگر وہ بات نہ مانیں گے تو امیر بی بی والا واقعہ ان کے ساتھ بھی ہو گا۔میرے یہ الفاظ الہی تصرف کے ماتحت کچھ ایسے موثر ثابت ہوئے کہ بعض معززین نے دونوں بھائیوں کو جا کر سمجھایا اور بڑے عواقب سے ڈرایا۔اللہ تعالیٰ کی قدرت و تصرف سے ان کے قلوب بھی اس سے متاثر ہو گئے اور عشاء کی نماز کے وقت دونوں بھائیوں نے مجھے پیغام بھیجا کہ آپ آ کر اللہ جوائی کا نکاح میاں محمد دین سے کر دیں اور ہم سے ناراض ہو کر نہ جائیں۔میں نے ان کو کہلا بھیجا کہ نکاح صبح کے وقت پڑھایا جائے گا۔چنانچہ صبح سات بجے کے قریب سب لوگوں کی موجودگی میں حضرت مولوی غوث محمد صاحب رضی اللہ عنہ نے میرے کہنے پر اس لڑکی کا نکاح میاں محمد دین صاحب سے پڑھا۔نکاح کے وقت کریم بخش صاحب کی پھوپھی اور جوان لڑکا بھی موجود تھا۔ان کی پھوپھی نے کہا کہ ہم لڑکی کے زیور اور کپڑوں پر آج تک ڈیڑھ صد روپیہ خرچ کر چکے ہیں۔وہ مجھے دلوا دیا جائے۔چنانچہ میں نے میاں محمد دین صاحب اور قطب دین صاحب سے فوراً وہ رقم اس عورت کو دلوا دی۔یہ واقعہ جب لوگوں نے سنا تو بہت حیرت زدہ ہوئے۔اور بعض نے مجھے جادوگر بھی کہا لیکن خدا کا یہ خاص فضل اور کامیابی محض حضرت امام وقت المصلح الموعو د ایدہ اللہ الودود کی توجہ و برکت سے تھی ورنہ مجھ حقیر کی اس میں کوئی خوبی نہ تھی۔دعا کے متعلق کچھ میں نے بار ہا تجربہ کیا ہے کہ اگر انسان نفسانیت کا چولہ اتار کر اور ہوا ء نفس سے الگ ہو کر محض اللہ تعالیٰ کی رضا اور اعلاء کلمتہ اللہ کی غرض سے اپنے وجود کو اللہ تعالیٰ کا آلہ قرار دے کر دعا کرے تو