حیات قدسی

by Other Authors

Page 131 of 688

حیات قدسی — Page 131

کتاب میرے ہاتھ میں دے کر فرمایا اب تو میں آپ کو پڑھا کر ہی چھوڑوں گا۔میں نے جب حضور کی یہ شفقت دیکھی تو پڑھنے پر مجبور ہو گیا اور حضور سے طب کی بعض کتابیں بالاسباق پڑھتا رہا۔اس کے بعد آپ کی توجہ سے مجھے اس علم کا اتنا شوق پیدا ہوا کہ میں نے بعض نسخے راہ چلتے مسافروں سے بھی پوچھے ہیں اور ان سے فائدہ اٹھایا ہے اور پھر آج تک جو جو مجربات میں نے ہندوستان کے تبلیغی سفروں کے ذریعے اکٹھے کئے ہیں ان کو اگر یکجا کیا جائے تو مجھے امید ہے کہ ان سے سینکڑوں صفحات کی کتاب مرتب ہو سکتی ہے اور ان میں سے اکثر نسخے ایسے صدری مجربات سے ہیں جو بعض خاندانوں میں پشتنہا پشت سے مخفی چلے آئے ہیں اور عام لوگ ان سے واقف نہیں ہیں۔علاوہ ازیں تشخص و علاج کے کے لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے کئی ایسے مریضوں کے بارہ میں کامیابی عطا فرمائی ہے جو ہندوستان کے بعض مشہور اطباء سے مایوس ہو چکے تھے۔الحمد للہ علی ذالک آپ تو حکیم ہیں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حین حیات میں جب اللہ تعالیٰ نے میری تبلیغ کے ذریعہ سے میری برادری کے عام لوگوں پر اور گردو نواح کے دیہات پر اتمام حجت فرما دی تو ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمارے گاؤں میں تشریف لائے ہیں اور میرے چچا زاد بھائیوں حافظ غلام حسین صاحب اور حافظ فضل حسین صاحب کی ڈیوڑھی میں کھڑے ہو کر ان کو احمدیت کی مخالفت کی وجہ سے زجر فر ما ر ہے ہیں اور میری طرف متوجہ ہو کر حضور علیہ السلام فرماتے ہیں آپ تو حکیم ہیں“ اس وقت خواب میں میں نے یہ بھی دیکھا کہ میرے یہ ہر دو برادران گوبر والی جگہ کھڑے ہیں۔اس خواب کی تعبیر میں جہاں یہ تفہیم ہوئی کہ یہ لوگ گوبر یعنی دنیا کے مال و منال اور عزت کی وجہ سے احمدیت کی نعمت سے محروم ہیں وہاں حکیم کے لفظ کے متعلق مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ مجھے مَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا 18 کے مطابق قرآن مجید کے اسرار اور حکمت کی باتوں سے نوازے گا اور اس خیر کثیر سے بہرہ ور فرمائے گا۔چنانچہ واقعی اس رویائے صادقہ کے ماتحت جہاں اللہ تعالیٰ نے مجھے حقائق قرآن سے آگاہ فرمایا وہاں حکیم کے لفظ کے معروف معنوں کی