حیات قدسی

by Other Authors

Page 132 of 688

حیات قدسی — Page 132

۱۳۲ رو سے مجھے علم طب کی نعمت سے بھی متمتع فرما دیا۔اور ایک دفعہ ایک کامیاب علاج کرنے پر محض خدا کے فضل سے مجھے " زبدۃ الحکماء کی سند بھی مل گئی اور اس طرح ظاہری لحاظ سے بھی حضرت اقدس کے الفاظ پورے ہو گئے۔الحمد للہ علیٰ ذالک ایک روحانی تشبیہ ایسا ہی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد مبارک میں ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں موضع گھگے کی ( جو میرے گاؤں موضع را جیکی کے پاس ہی ایک گاؤں ہے) کے لوگوں کو مخاطب کر کے یہ کہتا ہوں کہ میں تمہیں اسی طرح ڈرا رہا ہوں جس طرح حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی قوم کو ڈرایا تھا۔اس خواب کی تعبیر مجھے یہی معلوم ہوئی کہ جس طرح حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کے لوگ حق کو قبول کرنے اور پہچاننے سے محروم رہے اسی طرح یہ لوگ بھی میری تبلیغ سے کوئی خاص اثر قبول نہیں کریں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ میں شب و روز ان لوگوں کو حق پر لانے کی کوشش کرتا رہا مگر یہ لوگ اسی طرح محروم کے محروم ہی رہے۔ہوسکتا ہے کہ یہ خواب کسی اور رنگ میں بھی پوری ہو جائے مگر اس وقت تک تو اس کی یہی تعبیر معلوم ہوتی ہے۔بہشتی مقبره سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حسین حیات میں ایک دفعہ میں نے یہ بھی خواب میں دیکھا تھا کہ میرے گاؤں موضع را جیکی کے باہر ایک زمین میں کچھ قبریں ہیں جن کے متعلق مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ بہشتی لوگوں کی قبریں ہیں۔اس رؤیا والی زمین میں ابھی تک تو کوئی قبرستان نہیں ہے ہو سکتا ہے کہ کسی زمانہ میں موضع مذکور کے لوگوں میں سے یا ان کی اولاد میں سے کچھ ایسے پاکیزہ سرشت اور سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فدائی لوگ پیدا ہو جائیں جن کی قبریں اس جگہ بنائی جائیں۔ایک دفعہ موضع را جیکی میں میرا لڑ کا عزیزم برکات احمد سلمہ بھی میرے ساتھ گیا تھا تو اسے بھی میں نے یہ جگہ لڑکا دکھائی تھی۔