حیات قدسی

by Other Authors

Page 77 of 688

حیات قدسی — Page 77

LL کچھ ایسا غلبہ کیا کہ میں عشاء کی نماز پڑھے بغیر ہی سو گیا۔سوتے ہی میں نے خواب میں دیکھا کہ حضور اقدس علیہ السلام تشریف لائے ہیں اور مجھ سے فرماتے ہیں ' آپ نے تبلیغ تو خوب کی ہے اور یہ بات باعث مسرت ہے لیکن نماز عشاء کو سونے سے پہلے ادا کرنا چاہیئے، چنانچہ میں نے فوراً اٹھ کر نماز ادا کی۔تزکیہ نفس اور ظاہری اصلاح جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے حضرت اقدس علیہ السلام کی بیعت را شدہ سے قبل میں پندرہ سولہ سال کی عمر میں اکثر روحانی ریاضتیں بجالایا کرتا تھا۔ان ریاضتوں میں صوم الوصال کے روزوں کو کے علاوہ شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی کی کتاب الذکر الجمیل کے مطابق لا الہ الا اللہ کا ذکر جو نفی اثبات کے معنوں میں عام شہرت رکھتا ہے اور ایک ضربی، دوضربی اور سہ ضربی کہلاتا ہے وہ بھی کرتا اور علاوہ ازیں سوره یین، درود مستغات، درود وصال، درود کبریت احمر اور درود اکبر بھی التزام سے پڑھا کرتا تھا۔حضور علیہ السلام کی بیعت راشدہ کے بعد بھی حسب معمول میں نے ان کے وظائف کو جاری رکھا اور مزید برآں نقش بندی طریق پر فنافی الشیخ کی منزل طے کرنے کے لئے میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا تصور بھی پکارنا شروع کر دیا۔جب حضرت اقدس کا تصور پکارتے ہوئے دس دن گزر گئے تو اچانک میرے دل میں یہ خیال ڈالا گیا کہ میں نے یہ وظائف اور حضور کا تصور جواز خود شروع کر دیا ہے، ہو سکتا ہے کہ یہ حضور اقدس کے منشاء کے خلاف ہو۔اس لئے بذریعہ خط حضوڑ سے دریافت کرنا ضروری ہے۔چنانچہ میں نے اسی وقت ایک خط حضور کو لکھا جس میں ان وظائف اور تصور کے متعلق استفسار کیا۔اس خط کے جواب میں حضور اقدس کی طرف سے مندرجہ ذیل جوابات موصول ہوئے۔اول: تصور مخلوق سے بجز شرک کے اور کوئی نتیجہ نہیں۔دوم: اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے اللہ کا اسم ہی کافی ہے۔سوم : درود وہ پڑھنا چاہئے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی مہر ہوا اور سب سے بہتر وہ درود ہے جو اپنی فضیلت کی وجہ سے نماز میں شامل ہے۔حضور علیہ السلام کا یہ مکتوب گرامی جب مجھے موصول ہوا تو اس کے بعد میں نے ان وظائف اور