حیات قدسی — Page 362
۳۶۲ اور کہا کہ اب مجھے خدمت کا موقع مل گیا ہے۔گلبرگہ سے بہت سا کھانا لنگر کے منتظمین نے میرے ساتھ رکھ دیا تھا۔وہ آپ کے لئے سفر میں کفایت کرے گا۔چنانچہ انہوں نے وہ پر تکلف کھانا اور بہت سا پھل ہمارے سامنے رکھ دیا۔ہم یہ خیال بھی نہ کر سکتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت ہمارے لئے اس مہیب شکل اور کر یہہ النظیر شخص کے ذریعہ ایسی لذیذ دعوت کا انتظام کرے گی۔جب ہم کھانا کھا چکے تو ان صاحب نے کہا کہ اب میری منزل قریب آگئی ہے۔میں اگلے اسٹیشن پر اتر جاؤں گا۔باقی کھانا آپ ساتھ رکھ لیں۔ابھی یہ اچھی حالت میں ہے۔آپ کا سفر لمبا ہے۔شاید آئندہ بھی کھا نا حسب منشاء نہ ملے۔چنانچہ وہ تو اگلے اسٹیشن پر اتر گئے اور کھانا عرفانی صاحب نے رکھ لیا۔اس موقع پر عرفانی صاحب تو بار بار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے اور مسیح پاک پر درود بھیجتے اور اس کا بات کا اظہار فرماتے کہ کاش آج خواجہ کمال الدین صاحب آپ کے ہمسفر ہوتے اور یہ اعجازی برکت دیکھ لیتے جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔اور ان کو معلوم ہو جا تا کہ میچ پاک کا نام سم قاتل نہیں بلکہ تمام دکھوں اور دردوں کے لئے تریاق اکبر ہے۔اللهم صل على عبد المسیح الموعود و على مطاعه محمد و آلهما اجمعين بمبئی سے پانی پت کو روانگی بمبئی میں چند دن قیام کر کے فاضل یہودی کے سوالات کا جواب دینے کے بعد ہم پانی پت کے لئے روانہ ہوئے۔پانی پت میں ہمیں ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی کوٹھی کے ساتھ ہی مکان میں ٹھہرانے کا انتظام کیا۔اور جب آپ کو معلوم ہوا کہ میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت بغرض علاج حاضر ہوا ہوں تو آپ نے بہت ہی مسرت کا اظہار فرمایا اور کہنے لگے علاج کی روحانی فیس چونکہ اب آپ ہمارے زیر علاج ہوں گے۔اس لئے ہم نے آپ سے فیس بھی لینی ہے۔میں نے عرض کیا کہ جو فیس آپ فرما ئیں انشاء اللہ پیش کر دی جائے گی۔آپ نے فرمایا کہ ہمیں روزانہ