حیات قدسی — Page 139
۱۳۹ اللہ تعالیٰ تیری اولا د کو وسعت دے گا ایسا ہی ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ جس کا نام عبید اللہ ہے ہمارے گھر آیا ہے اور ہمارے ساتھ ہی دستر خوان پر بیٹھ گیا ہے اور مجھے کہتا ہے ” خدا تعالیٰ تیری اولا دکو وسعت دے گا“ اس خواب میں دستر خوان پر بیٹھے ہوئے فرشتہ کے مذکورہ بالا کلمات فرمانے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ وسعت دنیا وی حسنات سے بھی تعلق رکھتی ہے۔واللہ اعلم بالصواب عبد المغنی دہریہ ایک دفعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے الہا ماً بتایا گیا کہ "عبد المغنی دہریہ 66 اس الہام الہی کا اگر کسی مخصوص آدمی سے تعلق نہیں تو اس کی تعبیر یہی معلوم ہوتی ہے کہ جب خدا تعالیٰ بعض آدمیوں کو اپنی صفت مغنی کے ماتحت دنیا کے مال و اسباب اور آسائش عطا فرماتا ہے تو وہ بجائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کے آستانہ پر جھکیں دہریت کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔سیدنا حضرت مسیح موعود نے خوب فرمایا ہے منه دل در تنعمہائے دنیا گر خدا خواہی که می خواهد نگار من تہی دستانِ عشرت را 20 الہام الہی سے محرومی کی وجہ ایک دفعہ میں اس مسئلہ پر غور کر رہا تھا کہ انسان کن وجوہات کی بناء پر اللہ تعالیٰ کے الہام اور وحی سے محروم ہو جاتا ہے کہ اچانک مجھ پر کشفی حالت طاری ہوئی اور ایک کاغذ میرے سامنے پیش کیا گیا جس پر جلی حروف میں قرآن مجید کے انیسویں پارہ کی یہ آیت تحریر تھی۔وقال الذين لا يرجُونَ لِقاءَ نا لولا أُنزِلَ علينا الملئكةُ او نرى ربنا استكبروا في انفسهم