حیات قدسی

by Other Authors

Page 125 of 688

حیات قدسی — Page 125

۱۲۵ کی وجہ سے آپ کے اکثر رشتہ داروں کو اور ضلع گوجرانوالہ کے بہت سے لوگوں کو حلقہ احمدیت میں داخل فر مایا اور پھر سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحابیت سے نوازا۔ان صحابہ میں سے آپ کے رشتہ داروں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:۔صاحبزادگان حضرت مولوی صاحب میاں مہتاب الدین صاحب۔حکیم محمد حیات صاحب (افسوس حکیم محمد حیات صاحب عہدِ خلافت ثانیہ میں غیر مبائعین میں شامل ہو گئے ) میاں محمد اسحاق صاحب۔حکیم محمد اسمعیل صاحب۔میاں عبد اللہ خاں صاحب۔میاں عبدالرحمن صاحب۔برادر زادگان حضرت مولوی صاحب میاں احمد الدین صاحب۔میاں محمد الدین صاحب۔میاں امام الدین صاحب۔میاں فیروز الدین صاحب۔میاں عنایت اللہ صاحب۔ان کے علاوہ آپ کے خاندان کی اکثر خواتین بھی اس زمانہ سے احمدی ہیں۔الحمد للہ علی ذالک دیگر احمد ی صحابی رشتہ داروں کے نام منشی احمد دین صاحب اپیل نویس گوجرانوالہ جو بعد میں حضرت نواب محمد علی خاں صاحب (رئیس مالیر کوٹلہ کی جاگیر پر بحیثیت میجر کام کرتے رہے ہیں۔چوہدری احمد یار صاحب اور چوہدری محمد یار صاحب اور ان کے والد ماجد جن کا نام غالباً چوہدری روشن الدین تھا ساکن جھلیا نوالہ۔چوہدری احمد الدین صاحب اور ان کے لڑکے و چوہدری اللہ دتہ صاحب و چوہدری محمد خاں صاحب ساکن نت بوتالہ ضلع گوجرانوالہ۔موضع پیرکوٹ کے دیگر صحابہ چوہدری الہی بخش صاحب۔چوہدری محمد غوث صاحب۔چوہدری غلام محمد صاحب۔چوہدری نور محمد صاحب۔میاں امام الدین صاحب اور ان کے تین لڑکے میاں نور محمد صاحب۔میاں پیر محمد صاحب۔