حیات قدسی

by Other Authors

Page 124 of 688

حیات قدسی — Page 124

۱۲۴ ایکڑ زمین لے لیں یا میرے پاس سانپ کاٹے کا ایک مجرب نسخہ ہے وہ لے لیں۔آپ نے اس وقت اپنے ذاتی فائدہ پر مخلوق کے فائدہ کو ترجیح دی اور اس رئیس سے زمین کی بجائے وہ نسخہ حاصل کر لیا۔اس نسخہ سے آپ اکثر لوگوں کا علاج کرتے رہے اور مخلوق خدا کو فائدہ پہنچاتے رہے۔برات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت اقدس سیدنا مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب شادی کے لئے دہلی تشریف لے گئے تو اس موقع پر حضور علیہ السلام نے جن اصحاب کو اپنی برات میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی ان میں ایک حضرت مولوی صاحب موصوف بھی تھے۔اگر چہ کسی معذوری کی وجہ سے آپ اس وقت حضور کی برات میں شامل تو نہیں ہو سکے مگر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مبارک تقریب پر اپنے ایک مکتوب گرامی کے ذریعہ آپ کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔اکرام ضعیف جب حضرت مولوی صاحب سیدنا حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوا کرتے تھے تو حضور انور آپ سے ایسی شفقت اور ذرہ نوازی کا سلوک فرمایا کرتے کہ ایک مرتبہ ضلع گوجرانوالہ کے ایک احمدی کو جو حضرت مولوی صاحب کے ہمراہ حضور کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا تھا اس کو سلوک کو دیکھ کر یہ خیال پیدا ہوا کہ حضور انور بھی امیروں اور غریبوں کے ساتھ جدا جدا معاملہ کرتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضور انور کا یہ معاملہ عین اخلاق حسنہ اور اسوہ رسول کے مطابق تھا۔مگر پھر بھی اس کا شخص کو اس بات سے وقتی ابتلاء ضرور آیا۔خدا کا شکر ہے کہ اس کے بعد وہ احمدی اس نکتہ کو اچھی طرح سمجھ گئے اور پہلے سے بھی زیادہ مخلص احمدی بن گئے۔علاوہ ازیں حضرت مولوی صاحب موصوف کو یہ سعادت بھی حاصل تھی کہ بعض اوقات جب آپ قادیان سے اپنے گاؤں کو آنا چاہتے تھے تو سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کو الوداع کہنے کے لئے وڈالہ گرنتھیاں کی نہر تک بنفس نفیس آپ کے ساتھ تشریف لاتے اور پھر وہاں سے آپ کو دعا کے ساتھ رخصت فرماتے۔تبلیغ احمدیت حضرت مولوی صاحب موصوف کے احمدی ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کی تبلیغ اور اخلاق حسنہ