حیات قدسی

by Other Authors

Page 126 of 688

حیات قدسی — Page 126

۱۲۶ میاں محمد اسحاق صاحب۔میاں حامد صاحب بافندہ میاں نظام الدین صاحب با فندہ۔موضع حافظ آباد کے صحابہ ملک شہباز خاں صاحب اعوان اور چوہدری عنائت اللہ خاں صاحب بھٹی۔موضع مانگٹ اونچے کے صحابہ چوہدری ناصرالدین صاحب۔چوہدری چو ہر خانصاحب۔نوٹ۔اس جماعت میں اگر چہ چوہدری جہان خاں صاحب اور مولوی فضل دین صاحب مبلغ حیدر آباد دکن اور بعض دیگر افراد بھی صحابی ہیں۔مگر یہ حضرت مولوی صاحب موصوف کے زمانہ کے نہیں ہیں۔ہاں ان کے علاوہ موضع مذکورہ میں حضرت مولوی صاحب موصوف کے ذریعہ اور بھی کئی احمدی ہوئے تھے مگر ان کے اسماء اب یاد نہیں رہے۔موضع کولو تارڑ کے صحابہ حافظ مولوی سید احمد صاحب اور ان کے لڑکے مولوی کرم الہی صاحب۔نوٹ۔غیر احمدی علماء میں سے مولوی محمد حسین صاحب مولوی فاضل جو مولوی محمد حسین بٹالوی کے داماد ہیں یہ حافظ مولوی سید احمد صاحب احمدی کے ہی لڑکے ہیں۔موضع ٹھٹھہ کھرلاں کے صحابی چوہدری بارے خاں صاحب اور ان کے لڑکے۔موضع بھڑی شاہ رحماں کے صحابی میاں محمد حیات صاحب۔میاں جیون صاحب کشمیری۔میاں محمد وارث صاحب حجام۔ان صحابہ کرام کے علاوہ بھی حضرت مولوی صاحب کی تبلیغ کے ذریعہ اور آپ کی اولاد کے توسط سے کئی لوگ سلسلہ حقہ میں داخل ہوئے تھے مگر اب ان کے نام یاد نہیں رہے۔ہو سکتا ہے کہ حضرت مولوی صاحب موصوف کے صاحبزادہ میاں عبدالرحمن صاحب یا حکیم محمد اسمعیل صاحب نے کچھ حالات اپنے