حیات قدسی

by Other Authors

Page 112 of 688

حیات قدسی — Page 112

مدارج اربعہ کو حاصل کرنے کے لئے سب سے اول شریعت پر عمل پیرا ہو کیونکہ اس کے بغیر کوئی روحانی مرتبہ حاصل نہیں ہو سکتا۔ان مدارج اربعہ کے ضمن میں جب میں نے انہیں مومنوں کے مدارج اربعه یعنی نبی ، صدیق، شہید اور صالح اور جنت کی چار نہروں کی حقیقت اور اللہ تعالیٰ کی صفات اربعہ رب ، رحمن ، رحیم اور مالک یوم الدین کا فلسفہ سمجھایا اور یہ بھی بتایا کہ خدا تعالیٰ کی یہ چاروں صفتیں دراصل اس کے اسم ذات یعنی اللہ کے چاروں حروف کے قائمقام ہیں جو سورۃ فاتحہ میں الحمد لله رب العالمین الرحمن الرحیم مالک یوم الدین کے الفاظ میں پائی جاتی ہیں اور پھر اللہ کے اسم ذات میں یہ بھی ایک خوبی ہے کہ اس کے چار حروف یعنی ا، ل ، ل ، ہ میں اگر پہلا ، دوسرا اور تیسرا حذف بھی کر دیا جائے تو پھر بھی اس اسم کی معنویت میں کوئی فرق نہیں آتا۔چنانچہ الف حذف کرنے کی صورت میں باقی حروف کا تلفظ اللہ رہ جائے گا جس کے معنی الله ما في السموات والارض کی صورت میں یہ ہوئے کہ آسمانوں اور زمین کی تمام چیزیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ایسا ہی دوسرا حرف حذف کرنے سے باقی له رہ جائے گا۔جس کے معنوں میں پھر خدا تعالیٰ ہی کی طرف اشارہ ہے ایسا ہی تیسرا حرف حذف کرنے سے باقی ، رہ جائے گا۔اس صورت میں بھی خدا تعالیٰ کی طرف ہی اشارہ پایا جاتا ہے۔پس اس سے معلوم ہوا کہ دیگر خوبیوں کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے اسم ذات میں ایک یہ بھی کمال ہے کہ اس کے جملہ حروف سراسر حکمت اور معرفت پر مبنی ہیں۔خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کہ جب ان فقیروں نے میری یہ باتیں سنیں تو اس وقت ان کے سرگروہ پر کچھ ایسا اثر ہوا کہ اس نے اسی وقت اپنے تمام کانچ کے گجرے وغیرہ توڑ دیئے اور اپنے تمام چیلوں سے مخاطب ہو کر کہنے لگا کہ مجھے آج اسلام اور فقر کی سمجھ آ گئی اس لئے نہ میں آج سے تمہارا پیر ہوں اور نہ تم میرے مرید ہو اس لئے تم لوگ اسی وقت مجھ سے علیحدہ ہو جاؤ۔اور یہ تمام ساز و سامان اور و چیزیں لے کر چلے جاؤ۔چنانچہ اس کے بعد واقعی وہ شخص ان سے علیحدہ ہو گیا اور پھر اسی وقت اس نے ظہر وعصر کی نماز ہمارے ساتھ ادا کی اور اس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے اسے کچھ رقم اکٹھی کر دی اور وہ کہیں چلا گیا۔جام وحدت ایسا ہی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد مبارک میں ملامتی فرقہ کا ایک سید سمی