حیات قدسی

by Other Authors

Page 557 of 688

حیات قدسی — Page 557

۵۵۷ مقاصد نبوت و رسالت متماثل اور متشاکل ہوتے ہیں۔ہر نبی اور رسول خدا کی وحی اور الہام کی راہنمائی میں مذہب کی بنیاد قائم کرتا ہے اور اپنی مذہبی تعلیم سے لوگوں کے عقائد، اعمال اور اخلاق کے صحیح توازن کے لئے اپنا اسوہ حسنہ پیش کرتا ہے اور افراط و تفریط کو دور کر کے اپنی جماعت کو جو ایمان لانے اور پیش کردہ تعلیم پر عمل کرنے سے کامل طور پر مومنانہ اخلاص کا نمونہ ظاہر کرتی ہے حد اعتدال پر قائم کر دیتا ہے اور اس طرح دنیا سے کفر اور فسق و فجور کا گند ہر ایک نبی اور رسول نے کچھ جماعت کے پاک نمونہ سے دور کیا اور کچھ کافروں کی ہلاکت اور تباہی سے خدا کے عذابوں نے صفائی اور پاکیزگی زمین میں پیدا کی۔از منہ سابقہ اور قرون ماضیہ میں ہر نبی اور رسول پر ایمان لانے والوں نے مذہب کے ذریعہ حسنات دنیا اور حسنات آخرت کی کامیابیاں حاصل کیں اور امن میں بھی رہے اور سچے مذہب اور الہامی تعلیم کے مخالفوں نے ہمیشہ اور ہر زمانہ رسول میں مخالفت کا برا خمیازہ ہی اٹھایا اور بجز عذاب اور ہلاکت اور تباہی و بربادی کے اور کچھ فائدہ حاصل نہ کیا۔خود بھی تباہ ہوئے اور دوسروں کو بھی تباہ کیا۔اس سے ظاہر ہے کہ از منہ ماضیہ میں نبیوں اور رسولوں کی رہنمائی کے نتائج کیا ظاہر ہوئے اور لیڈروں اور ڈکٹیٹروں کی رہنمائی جو نبیوں اور رسولوں کی مخالفت میں ظاہر ہوئی ، اس کے نتائج کیا برآمد ہوئے۔قرآن نے آیت هَلْ أَتَكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ فِرْعَوْنَ وَ ثَمُودَ 5 کے رُو سے فرعون کی ڈکٹیٹر شپ اور قوم ثمود کی جمہوریت کا نمونہ پیش کر کے انجام بھی دونوں کا جو مذہب کی بغاوت میں رونما ہوا بتا دیا کہ کیا ہوا۔(۲) در حقیقت آرام کی زندگی کے ساتھ خودروی کے وحشیانہ جذبات کا مظاہرہ صحیح نظام یا الہی نظام کی پابندی سے آزاد رکھنا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر نبی اور رسول کی بعثت میں جو صحیح نظام قائم کیا جاتا ہے۔ابنائے دنیا اس مذہبی نظام کو اپنی طبعی آزادی اور خودروی کے خلاف پا کر اس کے دشمن کے بن جاتے ہیں اور اس کے استیصال کے درپے ہو جاتے ہیں اور ان کی بے راہ روی اور خدا کے نبیوں اور رسولوں کے مذہبی نظام کی مثال بالکل ویسی ہی ہوتی ہے جیسے ڈاکوؤں چوروں اور بدمعاشوں کے گر وہ اور نظام حکومت کی۔نظام حکومت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ دنیا میں قیام امن کے لئے دستور اور