حیات قدسی

by Other Authors

Page 556 of 688

حیات قدسی — Page 556

۵۵۶ کسی اصلاح کا محتاج نہیں۔اگر محتاج ہے اور محتاج اصلاح ہونے سے اس کا فاسد ہونا امر مسلّم ہے تو ایسا فساد کس نے پیدا کیا۔کیا مذہب نے یا عقل نے۔ظاہر ہے کہ یہ عالمگیر جنگ جس نے ایک دنیا جہان کو ویران کر دیا اور ڈکٹیٹروں اور عقلی را ہنماؤں نے ہی مذہب کو پس پشت پھینک کر اطراف دنیا میں جنگ کی آگ سلگائی جس نے بڑھتے بڑھتے ایک جہان کو اس کا ایندھن بنا کر راکھ کر دیا جس سے عقل کا نام اور عقل عقل پکارنے والوں کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ مذہبی تعلقات سے محض بیگا نہ ہونے کے نتیجہ میں عقل کی راہنمائی یہ گل کھلاتی ہے۔دنیا کی آباد بستیوں کی ویرانی اور آبادشہروں اور ملکوں کی بربادی اور تبا ہی ہولناک نظاروں اور ہیبت ناک منظروں اور دہشت انگیز ویرانوں سے اس مادی عقل کی گمراہ کن تجویزوں اور فساد آلود تدبیروں پر ماتم کر رہی ہے لیکن باوجود اس شور قیامت اور حشر عظیم کی سی مصیبت کے احمدی ہاں صرف احمدی جماعت ہے جو موجودہ دور کے طوفانِ عظیم کی تباہی سے نوح کے سلامتی بخش سفینہ میں بیٹھنے والے ہیں اور حسب ارشاد الَّذِينَ آمَنوا وَلَمْ يَلْبَسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الامن 50 محض خدا اور اس کے رسول پر سچا ایمان لانے اس کی پیش کردہ الہامی اور مذہبی تعلیم پر عمل 1 کرنے سے مقامِ امن میں ہیں۔عذابوں پر عذاب آئے اور آرہے ہیں۔ہلاکتوں سے دنیا تباہ اور برباد ہو رہی ہے اور قوموں کی قومیں زمانہ کی چکی میں پستی جا رہی ہیں اور نقصان پر نقصان اٹھا رہی ہیں لیکن جماعت احمد یہ ہے کہ وہ ہر طرح کے نقصانوں سے محفوظ بلکہ ترقیات پر ترقیات اور برکات پر برکات حاصل کر رہی ہے کیا اس زمانہ میں کسی سمجھدار کے لئے ان ابتلاؤں اور بلاؤں میں امنِ عالم کے اسباب کا سمجھنا اور محض عقل کی پیروی کے نتائج اور مذہب کی رہنمائی اور پیروی کے نتائج کے درمیان کھلے طور پر فرق اگر معلوم کرنا چاہے تو کیا معلوم نہیں کر سکتا۔نتائج ہر ایک کے کھلے ہیں اور سامنے موجود ہیں پھر نظری نہیں روحانی اور مخفی نہیں بلکہ ظاہر ہیں اور مشہودات سے ہیں۔پس یہ زمانہ عقل کی خامیاں دکھانے اور مذہب کے فوائد اور خوبیاں ظاہر کرنے کے لئے عجیب زمانہ ہے جس کی نظیر پہلے کبھی نہیں پائی گئی۔مبارک ہیں وہ جو اس بدیہی اور کھلے فرق کو سمجھنے کی کوشش کر کے مذہب کی ضرورت کا احساس کریں۔(۵) چوتھا سوال۔ازمنہ سابقہ میں مذہبی لوگوں نے دنیا کی کیا را ہنمائی کی؟ جواب (۱) خدا تعالیٰ کے نبیوں اور رسولوں کے زمانہ کے حالات اور واقعات بلحاظ