حیات قدسی

by Other Authors

Page 558 of 688

حیات قدسی — Page 558

۵۵۸ سیاست وحکومت قائم رہے لیکن چور اور ڈاکو اور بدمعاش نہیں چاہتے کہ حکومت جو اپنے نظام اور انتظامی تصرفات سے لوگوں کی ان سے حفاظت کرنا چاہتی ہے ان کے لئے مزاحمت کے قوانین کا اجراء کرے اور انہیں بدمعاشیوں سے روکے۔یہی وجہ ہے کہ ان بد معاشوں کی تباہ شدہ فطرت اتنا بھی محسوس نہیں کر سکتی کہ اخلاق کیا ہوتے ہیں اور انسانی زندگی کا حقیقی مقصد اور اس کا اعلیٰ نمونہ بجز مذہب اور الہی تعلیم کے حاصل ہی نہیں ہوسکتا۔(۳) صحیح مذہبی تعلیم جو الہام الہی کے ذریعہ دنیا میں پیش کی جاتی ہے انسان کو روحانیت کے وسیع سمندر میں اتارتی اور اسے خدا شناسی کی اعلیٰ شناوری اور غواصی سے خدا کا ہمکلام اور مقرب بنا دیتی ہے جسے دنیا دار لوگ سمجھنے سے قاصر ہیں۔اس تعلیم کا ہر پہلو کے لحاظ سے یہ ڈکٹیٹر اور قومی لیڈر کہلانے والے اور مذہب پر نکتہ چینیاں کرنے والے بلحاظ حقیت دلائل اور صحیح ایثار وقربانی اور بہترین نتائج کے مقابلہ نہیں کر سکتے۔منطقیوں کے مغالطات کی طرح اور فلسفیوں کے غلط اور مادی نظریوں سے ظاہر پرستوں کو دھوکا دے لینا اور بات ہے لیکن نبیوں اور رسولوں کی قوت قدسیہ اور الہامی رہنمائی ، جس کے ذریعہ مایوس کن حالات کے اور واقعات کے جنگلوں اور ریگستانوں سے گذرتے ہوئے الہی بشارات کی روشنی میں خدا کے نبی اور رسول مع اپنی جماعت کے کامیابی کی منزل پر جا پہنچتے ہیں کیا اس کا نمونہ تلاش کرنے سے ابناء دنیا میں بھی مل سکتا ہے۔(۴) عقلِ سلیم اور فطرتِ صحیحہ خالق فطرت کی ہستی کو محسوس کرتی ہے اور نظامِ عالم کی باہمی ترکیب و ترتیب کو اپنے لئے اپنے محسن خالق کے اسباب تربیت واحسانات کے رو سے استعانت اور اعانت اور استفاضہ اور افاضہ کے تعلقات کا احساس رکھتی ہے۔خدا کے نبی اور رسول جو الہامی تعلیم پیش کرتے ہیں اس میں حق اللہ اور حق العباد یا تعظیم لامر اللہ اور شفقة على خلق اللہ کے دونوں پہلوؤں پر کامل روشنی ڈالتے ہیں۔اسلامی تعلیم کی روشنی میں حضرت نبی اسلام کا کامل نمونہ اور اسوہ حسنہ اس شان کے ساتھ پیش کیا گیا ہے کہ علاوہ انسانوں کے حقوق کے عام جانوروں اور جانداروں کے ساتھ بھی شفقت سے نیک