حیات قدسی

by Other Authors

Page 335 of 688

حیات قدسی — Page 335

۳۳۵ ہدایات دیں اور بتایا کہ پین گاڑی اور کنانور کے علاقہ میں ایک صاحب مولوی محمد کنجی نے امیر غیر مبائعین سے خط و کتابت کر کے حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی کو بلوایا ہے جو مالا بار جا رہے ہیں۔لہذا آپ بھی وہاں پہنچ جائیں۔رستہ میں ہفتہ عشرہ کے لئے کانپور میں قیام کریں۔کیونکہ وہاں پر آج کل مختلف مذاہب کے جلسے ہو رہے ہیں۔شاید تبلیغ کا موقع مل جائے حضور نے مکرم شیخ محمود احمد صاحب عرفانی کو میرا رفیق سفر مقرر فرمایا۔کانپور میں تبلیغی سرگرمیاں جب ہم کانپور پہنچے تو معلوم ہوا کہ مختلف مذاہب کی طرف سے جلسوں کے اشتہار دیے جا رہے ہیں اور اہل حدیث کی طرف سے وسیع پیمانہ پر ایک کانفرنس کے انعقاد کا انتظام کیا گیا ہے جس میں شمولیت کے لئے پنجاب سے مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری اور مولوی ابراہیم صاحب سیالکوٹی آئے ہوئے ہیں۔اشتہار میں مولوی ثناء اللہ کا مضمون ”اسلام اور قادیان“ لکھا ہوا تھا یہ تقریر کا نفرنس کے آخری دن میں رکھی گئی تھی۔پنڈت کالی چرن کا چیلنج اس کے مقابل پر پنڈت کالی چون فاضل سنسکرت وعربی کی طرف سے تمام علماء احناف، اہل حدیث و اہل تشیع کے نام چیلنج دیا گیا کہ جو شخص ان سے مناظرہ کرنا چاہے کر لے۔اہل حدیث نے اپنی کا نفرنس کی وجہ سے مصروفیت کا عذر کرتے ہوئے چیلنج قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اس پر آریہ سماج کی طرف سے ایک اشتہار شائع کیا گیا۔جس کا عنوان تھا ” آریہ سماج کی عظیم الشان فتح اور اہل اسلام کا کھلا فرار اور شکست“۔مجھے جب اس اشتہار کا علم ہوا تو میں نے پنڈت کا لی چون کو ایک رقعہ لکھا کہ اہل اسلام کی طرف سے مناظرہ کے لئے خاکسار تیار ہے۔آپ مناظرہ کی جگہ اور وقت سے اطلاع دیں۔چنانچہ ۹ بجے وقت مقرر ہوا۔آریہ سماج نے اپنے لئے تو عظیم الشان سیح تیار کی لیکن مسلمانوں کے لئے صرف ایک چھوٹا سا میز اور ایک کرسی رکھ دی۔چونکہ شہر میں اس مناظرہ کی اچھی طرح منادی ہو چکی تھی۔اس لئے لوگ دوسرے جلسوں اور تقریبوں کو چھوڑ کر جوق در جوق میدان مناظرہ میں آنے لگے اور ہزا ر ہا کا اجتماع ہو گیا۔