حیاتِ نور — Page viii
محمدة وتصلى رسول سيولة الحرير وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحُ الْمَوعُود وو حیات نور پیش لفظ رفه فرموده قمر الانبیاء حضرت صاحب زادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی الله عنه شیخ عبد القادر صاحب مربی سلسلہ احمدیہ لاہور اپنی معرکۃ الآراء تصنیف ”حیات طیبہ (سيرة حضرت مسیح موعود علیہ السلام) کی وجہ سے جماعت میں کافی متعارف ہو چکے اور شہرت پاچکے ہیں۔اب انہوں نے خدا تعالیٰ کی توفیق سے حضرت حاجی الحرمین مولوی حکیم نورالدین صاحب خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی سیر پکھنی شروع کی ہے اور مجھ سے اس کا پیش لفظ لکھنے کے لئے درخواست کی ہے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اپنے علم و فضل اور تقویٰ و طہارت اور توکل علی اللہ اور اطاعتہ امام میں ایسا مقام رکھتے تھے۔جو بعض لحاظ سے عدیم المثال تھا۔آپ کی تعریف میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر کافی ہے: چہ خوش بودے اگر ہر یک زی است نور دیں بودے! ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے دوسری جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اس مرد مومن کے متعلق یہ شاندار توصیفی الفاظ استعمال کئے ہیں کہ مولوی نورالدین صاحب اس طرح میری پیروی کرتے ہیں۔جس طرح انسان کی نبض اس کے دل کی حرکت کے پیچھے چلتی ہے۔حقیقتا حضرت مولوی صاحب کا مقام اطاعت اور مقامِ تو کل بہت ہی بلند تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام دعوئی سے پہلے یہ دعا فرمایا کرتے تھے۔کہ خدا تعالیٰ ـور