حیاتِ نور

by Other Authors

Page vii of 831

حیاتِ نور — Page vii

چکا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک اللہ تعالیٰ سے دعا ہے۔کہ وہ حضرت قمر الانبیاء کے فیوض کو قیامت تک جاری رکھے۔اور اپنے حضور اعلی علمین میں جگہ دے۔آمین یا الرحم الراحمین۔حیات طیبہ نام تو قمر الانبیاء نے رکھا تھا، مگر افسوس کہ آپ کی بیماری کے پیش نظر میں اس کتاب کے نام کے متعلق آپ سے استفسار نہیں کر سکا۔مگر اس خیال کے پیش نظر کہ سلسلم عالیہ احمدیہ کے سب سے پہلے سوانح نگار حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے سوانح حیات لکھنے کا عزم بالجزم کیا تھا، اور کتاب کا نام ”حیات نور تجویز فرمایا تھا، بلکہ چند قسطیں اپنے اخبار الحکم میں لکھی بھی تھیں۔اس لئے ان کی خواہش کے احترام میں میں نے اپنی کتاب کا نام حیات نور“ رکھ لیا۔قارئین کرام سے درخواست ہے کہ وہ اس کتاب کی قبولیت کے متعلق بھی دعا فرما میں۔مرقاة الیقین فی حیات نور الدین احباب جانتے ہیں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے اپنی زندگی میں اپنے سوانح حیات کا ایک حصہ اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی کو لکھوا دیا تھا۔جو " مرقاۃ الیقین فی حیات نور الدین کے نام سے چھپ چکا ہے۔اکبر شاہ خان صاحب نے اس کا دوسرا حصہ بھی لکھا تھا، مگر ان کے سلسلہ سے علیحدہ ہو جانے کی وجہ۔۔سے وہ محفوظ نہیں رہ سکا۔الحمد للہ کہ اب خاکسار کو یہ مفصل کتاب احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے، احباب دعا فرما ئیں۔کہ اللہ تعالیٰ میری اس حقیر خدمت کو قبول فرمائے اور میرے گناہوں سے درگزر فرما کر بغیر حساب کے اپنی رحمت کی آغوش میں لے لے۔آمین ثم آمین! الراقم آثم عبد القادر ( سابق سوداگریل ) مربی سلسلہ احمدیہ مقیم مسجد احمد یہ بیرون دہلی دروازہ - لاہور ۱۱ نومبر ۱۹۶۳ء