حیاتِ نور

by Other Authors

Page 528 of 831

حیاتِ نور — Page 528

۵۲۳ خاکسار عرض کرتا ہے کہ بعض اور احباب نے بھی یہ واقعہ خاکسار کو سنایا ہے۔مگر وہ یہ نہیں بتا سکے۔کہ ساتواں کمیل تھا یا نواں۔ممکن ہے بعد میں کوئی شخص صحیح تعیین کر سکے۔اس لئے ہمیں صرف نفس واقعہ کو دیکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کس طرح آپ کی دعاؤں کو قبول کرتا تھا۔جلسه سالانه ۲۶۶۱۹۱۱ تا ۲۹ / دسمبر جلسہ سالانہ 1910ء میں علاوہ اور تقریروں کے حضرت خلیفہ مسیح الاول اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی روز بردست تقریریں ہوئیں۔حضرت خلیفہ مسیح الاول کی تقریر ۲۷ / دسمبر کو پونے دو بجے شروع ہو کر قریب اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔اس تقریر میں حضور نے تشہد وتعوذ کے بعد آیات قرآنیہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعاً وَلَا تَفَرَّقوا أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ - پڑھ کر متفرق امور پر جماعت کو بیش قیمت نصائح فرما ئیں۔افسوس ہے کہ اس کتاب میں ساری تقریریں درج کرنے کی گنجائش نہیں۔البتہ جماعتی تربیت کے لحاظ سے بعض اہم باتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔حضور نے " ناسخ و منسوخ کے مسئلہ کی حقیقت اور علم حدیث کی ضرورت وغیرہ مسائل بیان کرنے کے بعد چند نصائح فرما ئیں۔جن کا خلاصہ حضور ہی کے الفاظ میں درج ذیل ہے۔فرمایا: ا۔متقی بنو اور مسلم مرد تقویٰ اللہ کیا ہے؟ عقائد صحیح ہوں اور ان عقائد کے مطابق اعمال صالحہ ہوں۔تقوی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان دکھوں سے بچ جاتا ہے اور سکون کو پالیتا ہے متقی اللہ تعالیٰ کا محبت ہوتا ہے۔متقی کو تمام تنگیوں سے نجات ملتی ہے۔اس کو مسن حيث لا يحتسب رزق ملتا ہے۔متقی کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔متقی کے دشمن ہلاک ہوتے ہیں۔اور وہ مقابلہ دشمن میں ممتاز ہوتا ہے۔متقی پر الہی علوم کھولے جاتے ہیں۔پس میں بھی پہلی نصیحت یہی کرتا ہوں کہ متقی بنو شقی بنو۔اللہ تعالیٰ کے لئے متقی بنو۔اور تم اللہ تعالیٰ کے بچے فرمانبردار بن جاؤ۔اور اسی فرمانبرداری میں تمہارا خاتمہ ہو۔یہ فرمانبرداری عجیب نعمت ہے۔ابوالملۃ ابراہیم علیہ السلام