حیاتِ نور — Page 464
مخدوم صاحب کی ملاقات کے لئے تشریف آوری ۲۶ جولائی ۱۹۱۰ ء کی شام کو شہر ملتان کے رئیس اعظم اور آنریری مجسٹریٹ جناب مخدوم حسین بخش صاحب آپ کی ملاقات کے لئے تشریف لائے اور ۲۷ تاریخ کی صبح کو آپ کی دعوت معہ تمام جماعت احمد یہ ملتان کی۔ہے پبلک جلسه ۲۷ جولائی کی شام کو معززین ملتان کی درخواست پر آپ نے انجمن اسلامیہ کے ہال میں ڈیڑھ گھنٹہ کے قریب ایک پر اثر تقریر فرمائی۔جس میں آپ نے ضرورت زمانہ کے مطابق ہر طبقہ کے حاضرین کو جامع نصائح فرمائیں۔۳۸ روانگی از ملتان ، ۲۷ / جولائی ۱۹۱۰ء ۲۷ جولائی کی شام کو ملتان سے روانگی ہوئی۔تمام جماعت احمد یہ ملتان مشایعت کے لئے اسٹیشن پر موجود تھی۔۲۸ کی صبح کو 4 بجے کے قریب لاہور پہنچے۔اسٹیشن لاہور پر بھی کافی تعداد میں خدام استقبال کے لئے موجود تھے۔۲۹ ۲۹ جولائی کو لاہور میں ہی جمعہ کی نماز پڑھائی۔۳۱ / جولائی بروز اتوار احباب جماعت کی درخواست پر آپ نے صبح کے وقت احمد یہ بلڈنگز کے میدان میں ایک پبلک جلسہ میں اسلام اور دیگر مذاہب کے عنوان پر تقریر فرمائی۔اور شام کو واپس قادیان تشریف لے گئے۔او حکیم محمد عمر صاحب کا ذکر خیر ناشکر گزاری ہوگی اگر محترم جناب حکیم محمد عمر صاحب کا اس موقعہ پر ذکر نہ کیا جائے۔اس سفر میں محترم حکیم صاحب شروع سے لے کر آخر تک قافلہ کے ساتھ رہے اور جس محبت اور اخلاص کے ساتھ انہوں نے حضرت خلیفہ المسیح کی خدمت کی وہ قابل رشک ہے۔ایڈیٹر صاحب بدر لکھتے ہیں کہ نہ صرف سفر میں بلکہ حضر میں بھی انہیں رات دن یہ فکر رہتی ہے کہ حضرت صاحب کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔آمین۔خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت محمود ایدہ اللہ تعالیٰ ، ۲۹ جولائی ۱۹۱۰ ء اوپر گزر چکا ہے کہ ۲۹ جولائی کو جمعہ سید نا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الاول نے لاہور میں