حیاتِ نور

by Other Authors

Page 465 of 831

حیاتِ نور — Page 465

ـور پڑھایا تھا۔قادیان میں آپ کے ارشاد کے ماتحت جمعہ سیدنا حضرت محمود ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے پڑھایا اور یہ پہلا جمعہ تھا جو آپ نے پڑھایا۔خطبہ میں آپ نے آیت کریمہ ان الله يامر بالعدل والاحسان و ایتاء ذى القربى و ينهى عن الفهشاء والمنكر والبغی کی نہایت ہی لطیف تفسیر فرمائی۔۵۳ حضرت مسیح موعود کے دعوی کی صحت پر قسم میاں خدا بخش صاحب اور میاں غلام رسول صاحب پنواری نے حضرت امیر المہ نین خلیفہ اسح کی خدمت میں لکھا کہ چونکہ آپ کے تقویٰ و طہارت پر ہم کو پورا یقین ہے اور آپ کا علم قرآن شریف اور احادیث بدرجہ کمال ہے اس لئے آپ اگر حلفیہ اپنی دستخطی یہ تحریر کر کے بھیجدیں کہ مرزا صاحب موصوف وہی مہدی معہود و سیح ہیں جن کی بابت ہمارے نبی آخر الزمان جناب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشگوئی فرمائی ہے اور بے شمار احادیث میں جن کا ذکر ہے تو ہم محض اسی بناء پر سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو جاویں گے صرف آپ کے جواب کا انتظار ہے ورنہ قیامت کے دن آپ ذمہ دار ہونگے کہ سچائی آپ نے ظاہر نہیں کی۔آپ نے جواب میں لکھا: اشهد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کر کے یہ چند حروف لکھتا ہوں کہ مرزا غلام احمد پسر مرزا غلام مرتضی ساکن قادیان ضلع گورداسپور اپنے دعوی مسیح مهدی و مجددیت میں میرے نزدیک سچا تھا۔اس کے دعاوی کی تکذیب میں کوئی آیت قرآنیہ اور کوئی صحیح حدیث کسی کتاب میں میں نے نہیں دیکھی۔نورالدین ۲۱ / اپریل ۱۹۱۰ : ۵۴ اخبار سے یہ پڑہیں پاتا کہ آیا دونوں دوستوں نے پھر بیت کی تھی یا نہیں۔حضرت خلیفۃ المسیح کا رمضان میں سحری کے وقت قرآن سننا ۱۳۲۸ء میں جو رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوا۔انگریزی مہینہ کی رو سے ۶ ستمبر ۱۹۱۵ ء کو بروز