حیاتِ نور — Page 624
هشت ۶۱۹ اخروی عذاب کا نظارہ دنیا میں قرآن کریم کا درس دیتے ہوئے حضور نے ایک مرتبہ آیات ذیل یعنی ثُمَّ إِنَّكُمُ أَيُّهَا الضَّالُونَ المُكَذِبُونَ Oلَا كِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُومٍ O فَمَا لِنُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ ٥ فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ فَشَارِبُونَ شُربَ الْهِيمة ٢٣ کی تشریح میں فرمایا کہ میں نے ایک شخص کو ایک ہے نماز دکھلایا۔جس کے گلے میں ایک زخم آتشک کا تھا۔اس میں پیپ بھری ہوئی تھی۔اور اس کا کھانا پینا پیپ سے آلودہ ہو کر اندر جاتا تھا۔اس طرح سے پیپ کھانے کا عذاب میں نے دنیا میں دیکھا ہے۔اللہ تعالیٰ کی پکڑ بڑی سخت ہے۔اس سے ڈرنا چاہئے۔” جب میں جوان تھا۔مجھے طب کا بھی شوق تھا۔ایک شخص میرے پاس آ تشک زدہ آیا۔مجھے خیال آیا کہ جو بھنوا کر اس میں تھور کا دودھ جذب کر کے گولیاں بنا ئیں۔میں نے اسے طعام الاشیم (یعنی گنہ گاروں کی غذا) سمجھ کر اس کو بھی وہ گولی دی۔اس نے اس کو گھیر ادیا اور کہنے لگا۔میرے اندر تو آگ لگ گئی ہے۔پانی دو۔پھر میں نے ( اس آیت کا خیال کر کے ) گرم پانی پلا دیا۔اس کو قے اور دست شروع ہو گئے۔مگر آتشک اچھا ہو گیا۔" محترم ڈاکٹر عبید اللہ خاں صاحب بٹالوی بیان کرتے ہیں کہ اس واقعہ کو سن کر علی گڑھ کے ایک پروفیسر نے بیعت کر لی تھی اور کہا تھا کہ سبحان اللہ حضرت مرسو ا صاحب نے کیسے کیسے آدمی پیدا کئے ہیں۔بدر عربی پیچھے بیان کیا جا چکا ہے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اور جناب سید عبدالحی صاحب عرب مولوی فاضل کے سفر حج سے واپسی پر یہ تجویز ہوئی تھی کہ حضرت مسیح موعود کے الہام " مصالح العرب" کے پورا کرنے کے واسطے بدر کے ساتھ ایک چار صفحات کا ضمیمہ عربی زبان میں معہ ترجمہ اردو شائع کیا جایا کرے۔اور عربی ممالک میں معززین کے نام بھیجا جایا کرے۔غالباً اسی تجویز کانٹے پیرا یہ میں یوں فیصلہ ہوا کہ اخبار ہذا کا ایک ماہوار ایڈیشن عربی زبان میں نکالا جائے۔جس ج