حیاتِ نور

by Other Authors

Page 625 of 831

حیاتِ نور — Page 625

۶۲۰ کی ایڈیٹری کے فرائض سید عبدالئی صاحب عرب ادا کریں۔اس تجویز کو جماعت کے دوستوں نے بہت پسند کیا اور بعض احباب نے پیشگی چندہ بھی جمع کروا دیا۔۳۵ طبیبوں کا طبقہ عموماً دہر یہ ہوتا ہے محترم قاضی محمود احمد صاحب مالک راجپوت سائیکل ورکس نیلا گنبد نے اپنے والد محترم حضرت منشی محبوب عالم صاحب کی طرف منسوب کر کے بیان کیا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول فرمایا کرتے تھے کہ طبیبوں کا طبقہ عموماً دہر یہ ہوتا ہے۔اگر کوئی مریض ان سے اچھا ہو جائے تو بڑے فخر سے اپنے نسخہ کا ذکر کرتے ہیں۔لیکن اگر کوئی مرجائے تو کہتے ہیں کہ اچھا۔خدا کی مرضی ! گویا کامیابی اپنی طرف منسوب کرتے ہیں اور نا کامی خدا تعالی کی طرف انا للہ وانا الیہ راجعون حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب کی امتحان ایم۔اے میں کامیابی ہمئی ۱۹۱۳ ء حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نے ایم۔اے کا امتحان دیا تھا۔مئی ۱۹۱۳ ء کے آخری عشرہ میں جو نتیجہ نکلا۔تو آپ اپنی کلاس میں اول آئے۔اس سلسلہ میں خاکسار نے جب حضرت مرزا صاحب موصوف سے گفتگو کی تو آپ نے ایک نہایت ہی دلچسپ بات بیان فرمائی جو یہ ہے کہ میں نے جب ایم۔اے کا امتحان دیا۔تو چونکہ ہاؤس ایگز یمینیشن House) (Examination میں عموما فیل ہوا کرتا تھا۔اس لئے اس امر کا وہم بھی نہیں کر سکتا تھا کہ میں اپنی کلاس میں اول بھی آ سکتا ہوں۔لیکن ایک روز جب کہ امتحان بہت نزدیک تھا۔رات بارہ بجے جو میں سونے لگا۔تو میں نے خیال کیا کہ آج تہجد کی نماز کیوں نہ پڑھ لیں۔چنانچہ میں نے وضو کیا۔نماز کے لئے کھڑا ہوا تو سجدے میں یہ دعا کی کہ یا اللہ ! مجھے امتحان میں فرسٹ کر دے کل پانچ ہی تو طالب علم ہیں۔ان میں سے اول نمبر پر پاس کرنا تجھے کیا مشکل ہے۔میں یہ دعا کر ہی رہا تھا کہ نماز ہی میں میری جنسی نکل گئی اور میں سو گیا۔رات خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول تشریف لائے ہیں اور فرماتے ہیں تم یونیورسٹی بھر میں اول نمبر پر پاس ہو گے اور ساتھ ہی فرمایا کہ تہجد کی نماز سے