حیاتِ نور

by Other Authors

Page 623 of 831

حیاتِ نور — Page 623

سور MIA ور نہ کسی کو اپنے مذہب میں داخل کرتے وقت پانی چھڑ کنے سے کیا فائدہ ! اور دنیا کے متعلق تو حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ اونٹ کا سوئی کے ناکے میں داخل ہونا آسان ہے۔لیکن دولت مند کا خدائی بادشاہت میں داخل ہونا مشکل ہے"۔آخر میں دعا فرمائی اور ماسٹر صاحب کا نام عبد اللہ پسند فرمایا۔حضرت خلیفہ امسیح الاول کا ایک حیرت انگیز واقعہ انتہائی ضعف میں بھی نماز کا احساس " پیچھے ایک جگہ بیان کیا جا چکا ہے کہ 19ء میں گھوڑے سے گرنے کی وجہ سے حضرت خلیفہ المسیح الاول کو جو چوٹ آئی تھی۔گو بظاہر تو عرصہ چھ ماہ کے بعد اس سے آرام آ گیا تھا۔مگر وہ تکلیف بکتی رفع نہیں ہوئی تھی۔آنکھ کے قریب ناسور باقی رہ گیا تھا۔جس کے باعث تھوڑا سا کام کرنے سے بھی بعض اوقات آپ تھکاوٹ اور ضعف محسوس کرنے لگتے تھے۔چنانچہ اخبار "بدر" لکھتا ہے: یکم اپریل ۱۹۱۳ء کی شام کو مسجد اقصیٰ میں درس دیتے ہوئے اچانک حضرت خلیفہ المسیح کو ضعف جسمی ہو گیا۔بیٹھ گئے پھر لیٹ گئے۔ہاتھ پاؤں سرد ہو گئے۔چلنے کی قوت نہ رہی۔چار پائی پر اٹھا کر لائے۔مگر راستہ میں جب مسجد مبارک کے پاس پہنچے۔تو فرمایا مجھے گھر نہ لے جاؤ۔مسجد میں لے جاؤ۔بمشکل تمام مسجد کی چھت پر پہنچ کر نماز مغرب پڑھی۔کچھ دوائیں مقوی استعمال کی گئیں۔باوجود اس تکلیف کے بعد نماز مغرب ایک رکوع کا درس دیا۔پھر چار پائی پر اٹھا کر گھر تک لائے۔رات کو افاقہ ہوا۔صبح کو پھر درس دیا۔اور بیماروں کو دیکھا۔ڈاکٹر صاحب کی رائے ہے کہ یکم اپریل سے اول شب میں کثرت پیشاب کے سبب یہ دورہ ہوا تھا۔اللہ تعالی ہمارے مکرم محسن مرشد کو دیر تک سلامتی وعافیت سے رکھے۔آمین۔اب بالکل آرام ہے۔فالحمد لله - ۴۲ خان مسعود احمد خان کی پیدائش ۷ اراپریل ۱۹۱۳ء حضرت نواب محمد علی خاں صاحب اور حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کے ہاں سے اور اپریل ۱۹۱۳ء کو ایک بچہ پیدا ہوا۔جس کا نام مسعود احمد رکھا گیا۔