حیاتِ نور

by Other Authors

Page 447 of 831

حیاتِ نور — Page 447

ـور عبدا الرب صاحب مرحوم پر خاص اثر ہوا۔اور انہوں نے چھپ چھپ کر نمازیں بھی پڑھنا شروع کر دیں۔اتفاق سے ایک ہندو نے آپ کو نماز پڑھتے دیکھ لیا۔بس پھر کیا تھا۔والد محترم کی پوزیشن کی وجہ سے شہر میں شور پڑ گیا۔فرم کے پروپراکٹرمحترم شیخ محمد حسین صاحب اس روز امرتسر تشریف لے گئے تھے۔پیچھے دکان کے ایک کارندہ نے آپ کو آپ کے ایک نزد یکی چچا کے حوالے کر دیا۔آپ کے والد ماجد ان ایام میں لائکپور سے باہر کسی جگہ ڈیوٹی پر تھے۔آپ کا چا انہیں تار دینے کے لئے تار گھر گیا۔پیچھے شیخ عبدالرب صاحب نے خیال کیا کہ ان لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا اب یہی ذریعہ ہے کہ قادیان چلے جائیں۔چنانچہ آپ بیان فرمایا کرتے تھے کہ میں جب اسٹیشن کی طرف جارہا تھا تو چا صاحب تار دے کر واپس آ رہے تھے۔میں ڈرا کہ اب پکڑا جاؤں گا۔مگر خدا کی قدرت انہیں نظر ہی نہ آیا۔اسٹیشن پر پہنچ کر بٹالہ کا ٹکٹ لیا۔اور قادیان پہنچ کر حضرت خلیفتہ المسیح الاول خدمت میں حاضر ہو کر بیعت کر لی۔فالحمد للہ علی ذلک۔19 ہو کرہے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے عہد میں اہل قادیان کی عملی زندگی کے چند واقعات اب ہم اس زمانہ کے اہل قادیان کی عملی زندگی کے چند واقعات درج کرتے ہیں تا آنے والی نسلیں یہ اندازہ لگا سکیں کہ میچ پاک اور حضور کے خلیفہ اول کی تربیت کے نتیجہ میں جماعت اور خصوصاً ساکنین قادیان کس حد تک اخلاقی لحاظ سے ترقی کر چکے تھے۔ایک عینی شاہد کا بیان ہے کہ پچھلے جلسہ سالانہ کے موقع پر چند باتیں میں نے وہاں ایسی دیکھیں جن کا نقش آج تک اپنے دل میں ایسا ہی گہرا پاتا ہوں۔میرا چھوٹا بھائی عزیز ولی محمد خاں بھی تعلیم الاسلام میں رہ گیا ہے۔چلتی دفعہ اس نے کہا تھا کہ وہاں کے ایک شیر فروش کا حساب وہ اب تک نہیں کر سکا۔دو روپیہ کے قریب ہوگا۔دریافت کر کے اسے رقم دی جائے۔ہم نے احمدی شیر فروشوں کی دکانوں پر سے بہتیرا استفسار کیا۔کچھ پتہ نہ ملا۔ہمیں نہ نام معلوم نہ کچھ پتہ آخر دارالامان کے رہنے والے ایک بھائی کی مدد سے ہم تلاش میں کامیاب ہوئے۔اس قابل رشک نوجوان کا نام میاں عبد اللہ احمدی شیر فروش تھا۔وہ ان دنوں بیمار تھے اور ہمیں خارجا معلوم ہوا کہ عیالداری اور بیماری کی وجہ سے بریکاری کی باعث سخت ابتلاء