حیاتِ نور — Page 333
بور ۳۳۱ الوقت احباب کے اتفاق سے حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر اخبار بدر نے کھڑے ہو کر حضرت مولانا کی خدمت میں مندرجہ ذیل تحریر اور درخواست پڑھ کر سنائی۔بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم الحمد لله رب العلمين والصلوة والسلام على خاتم النبيين - محمد المصطفى و على المسيح الموعود و خاتم الاولياء اما بعد مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام مندرجہ رسالہ الوصیت ہم احمدیان جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں، اس امر پر صدق دل سے مطمئن ہیں که اول المهاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم نورالدین صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور انتھی ہیں اور حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام علیہ السلام اسوہ حسنہ قرار فرما چکے ہیں جیسا کہ آپ کے شعر خوش بودے اگر هر یک از امت نور دیں بودے اگر ہمیں بودے سے ظاہر ہے، کے ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی جماعت موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت کریں اور حضرت مولوی صاحب موصوف کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ہر دل پر از نور یقیں پودے ایسا ہی ہو جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب جب یہ تحریر پڑھ کر سنا چکے تو حضرت مولوی صاحب کھڑے ہوئے۔اور بدر ۲ جون ۱۹۰۸ء حاشیه اس درخواست کے نیچے بہت سے احباب نے دستخط کئے جن میں سے متعدد نام بدر۲ جون ۱۹۰۸ ء میں درج ہیں۔یہاں صرف کچھ احباب کے نام درج کئے جاتے ہیں۔( شیخ ) رحمت اللہ ( مالک انگلش وئیر ہاؤس لاہور)۔(صاحبزادہ) مرزا محمود احمد۔(مفتی) محمد صادق صلی اللہ عنہ سید محمد احسن امر و ہیں۔سید محمد حسین اسٹنٹ سرجن لاہور۔(مولوی) محمد علی (ایڈیٹر ریویو آف پینچر )۔خواجہ کمال الدین۔(ڈاکٹر) میرزا یعقوب بیگ۔خلیفہ رشید الدین اسٹنٹ سرجن - مرزا خدا بخش - ( جمع ) یعقوب علی (ایڈیٹر انکم )۔(مولوی) ماسٹر شیر علی ہیڈ ماسٹر مدرسہ تعلیم الاسلام۔(نواب) محمد علی خاں (رئیس مالیر کوٹلہ )۔( صاحبزادہ) مرزا بشیر احمد۔(حضرت میر ) ناصر نواب ( جنہوں نے اس موقعہ پر کھڑے ہو کر اس امر کی رقت آمیز اور درد مندانہ الفاظ میں تائید کی کہ ہم میں سے اب کسی کا جانشین بنے اور بیعت لینے کے لائق حضرت مولوی صاحب موصوفی ہی ہیں )۔مولوی غلام حسن سب رجسٹرار پشاور حکیم محمد حسین قریشی لاہور۔(قاضی محمد ظہور الدین اکمل۔ڈاکٹر بشارت احمد اسٹنٹ سرجن بھیرہ۔