حیاتِ نور

by Other Authors

Page 132 of 831

حیاتِ نور — Page 132

حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کا ذکر خیر سلسلہ عالیہ احمد یہ کے مشہور عالم حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی جوحضرت خلیفۃ المسیح الاول کے ذریعہ ہی سلسلہ سے متعارف ہوئے تھے ابھی چھوٹی عمر کے ہی تھے کہ آپ سے ان کی ملاقات ہوئی۔بس پھر آپ کی محبت کا ان پر ایسا اثر ہوا کہ عمر بھر ساتھ نہ چھوڑا۔ان کی قابلیت کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: مولوی عبدالکریم " چار زبانیں جانتے تھے۔انگریزی، عربی، فارسی اور اردو۔میں نے اس وقت تک اپنی جماعت میں کوئی شخص نہیں دیکھا جو ان کی طرح چار زبانیں اچھی طرح جانتا ہو۔مولوی عبد اللہ کی شکایت دیوان است رام وزیر اعظم کے استاد مولوی عبداللہ صاحب نے مہاراجہ صاحب کے پاس آپ کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس شخص کی اولاد ہے جس نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گدی پر غاصبانہ قبضہ کیا۔مہاراجہ صاحب نے آپ سے اس کی وجہ دریافت کی۔آپ نے اسے مذہبی جھگڑا نہ سمجھ کر سرسری طور پر فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی نرینہ اولاد نہ تھی اور بیٹی کی اولاد میں بھی کوئی بالغ لڑکا نہ تھا اور پھر آپ اسے دنیوی گدی بھی نہیں سمجھتے تھے۔اس لئے دنیوی رسومات کے مطابق کوئی گدی نشین نہیں بنایا گیا۔مہاراجہ نے کہا تو کیا حضرت علی حضور کے بیٹے نہیں تھے؟ اتفاق سے اس وقت مہاراجہ کے پاس اُن کے ایک داماد بیٹھے ہوئے تھے۔آپ نے اُن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ بس ایسا ہی دامادی تعلق تھا جیسا کہ اس راجہ کو آپ سے ہے۔تب انہوں نے جھنجھلا کر کہا کہ میں مباحثہ کی بناء کو سمجھ گیا ہوں۔دیکھو ! ہم لوگ داماد اور وزیرا ایسے لوگوں کو نہیں بناتے جو سلطنت کا استحقاق رکھتے ہوں۔آپ فرماتے ہیں: پھر مجھے معلوم نہیں کہ مولوی عبد اللہ صاحب کو انہوں نے کیا کہا۔" " کتاب طبقات الانوار دیکھنے کا شوق اور اس کا فائدہ آپ فرماتے ہیں: ایک دفعہ مجھے کتاب ” طبقات الانوار کے دیکھنے کا بڑا شوق ہوا جو حدیث حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کا پہلا نام کریم بخش تھا۔عبدالکریم نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھا تھا۔