حیاتِ نور

by Other Authors

Page 427 of 831

حیاتِ نور — Page 427

ات نور ۴۲۳ مطالب کو مد نظر رکھ کر دعائیں کرتے ہیں۔پہلے آپ کو جماعت کے ساتھ رشتہ افقت تھا اور اس حیثیت سے آپ جماعت کے لئے دعائیں کرتے ہوں گے۔مگر اب خدا نے اس رشتہ کو رشتہ الفت سے بدل دیا ہے۔اور یہ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ باپ کو اولاد کے لئے کیسی تڑپ اور اضطراب ہوتا ہے۔چار لاکھ کی جماعت میں کتنے بہار، کتنے تنگدست، کتنے مشکلات میں جتلا کتنے فوت ہوتے ہیں۔اس کا اثر جو اس قلب پر ہوسکتا ہے اور ہر روز ہوتا ہے اس کا اندازہ کون کر سکتا ہے بجز رب العالمین کے۔" آپ کی طبیعت میں اس انعام امامت کے بعد ایک ایسی مستعدی اللہ تعالیٰ نے رکھ دی ہے کہ عقل حیران ہے۔آپ ایک ایک منفس کے متعلق جو قادیان میں ہے ذاتی واقعیت اور خبر رکھتے ہیں کہ وہ کن حالات میں ہے اور اس کے دُکھ درد میں مہربان باپ کی طرح بیقرار ہوتے ہیں۔ایڈیٹر الحکم خصوصیت سے ان ہمدردیوں کا زیر بار ہے جو اس سے کی گئی ہیں۔اس کی بیماری میں بلا درخواست رحمانیت کی صفت سے متعلق ہو کر اس کی تیمار داری فرمائی۔اب اس کی اہلیہ کی بیماری میں متواتر ایک نہیں دو دو تین تین آدمی متعین فرمائے جو خبر لیں دوا دیں اور آپ کو حالات بتائیں۔اس لئے کہ آپ اعتکاف میں تھے۔میں یقینا کہہ سکتا ہوں کہ ہر شخص یہی سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ خاص لطف اور مہربانی ہے اور یہی حضرت امام علیہ السلام کا معمول تھا۔پھر باوجود یکہ غم قوم اور فکر اسلام نے آپ کو گداز کر دیا ہے اور طبی مشوروں کے لئے اوقات خالی نہیں رہے۔مگر جو مریض آپ تک پہنچ جاتا ہے اس کو دیکھنا اور دوا دینا بھی آپ کا کام ہے۔احباب کے بعض ضروری مخطوط کے جواب لکھنا۔صدر انجمن احمدیہ کے انتظامی امور کو سرانجام دینا۔جہاں تک آپ کی ذات سے ان کا تعلق ہے۔احباب آمدہ بیرون جات سے ملنا اور ان کی درخواستوں اور حالات کو سننا اور مفید اور ضروری مشورے دینا۔اشاعت اسلام اور تبلیغ سلسلہ کے لئے تجاویز پر غور کرتا اور احباب کو توجہ دلانا غرضیکہ کوئی ایک کام ہو تو میں بتاؤں اور اس کے لئے وقت مقرر ہو تو تصریح