حیاتِ نور

by Other Authors

Page 140 of 831

حیاتِ نور — Page 140

۱۴۰ اعتراضات اسلام پر کئے ہیں اُن سب کو ایک پرچہ کاغذ پر بیاد داشت صفحه کتاب نقل کریں اور پھر ان کی نسبت معقول جواب سوچیں۔اور جس قدر اللہ تعالیٰ آپ کو جوابات معقول دل میں ڈالے وہ سب الگ الگ لکھ کر میری طرف روانہ فرما دیں اور جو کچھ خاص میرے ذمہ ہوگا میں فرصت پا کر اس کا جواب لکھوں گا۔غرض یہ کام نہایت ضروری ہے اور میں بہت تاکید سے آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ آپ ہمہ جد و جہد جانفشانی اور مجاہدہ سے اس طرف متوجہ ہوں اور جس طرح مالی کام میں آپ نے پوری پوری نصرت کی ہے، اس سے یہ کم نہیں ہے کہ آپ خدا داد طاقتوں کی رُو سے بھی نصرت کریں۔آج ہمارے مخالف ہمارے مقابلہ پر ایک جان کی طرح ہو رہے ہیں اور اسلام کو صدمہ پہنچانے کے لئے بہت زور لگا رہے ہیں۔میرے نزدیک آج جو شخص میدان میں آتا ہے اور اعلائے کلمتہ الاسلام کے لئے فکر میں ہے وہ پیغمبروں کا کام کرتا ہے۔بہت جلد مجھ کو اطلاع بخشیں۔خدا تعالٰی آپ کے ساتھ ہو اور آپ کا مددگار ہو۔آپ اگر مجھے لکھیں تو میں ایک نسخہ کتاب مذکور کا خرید کر آپ کی خدمت میں بھیج دوں۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۲۶ جولائی ۱۸۸۷ء سو الحمد للہ کہ آپ نے حضرت اقدس کے ارشاد کی بناء پر کتاب مذکور کا جواب " تصدیق براہین احمدیہ کے نام سے نہایت مدلل طور پر تحریر فرمایا جو چھپ کر شائع ہو چکا ہے۔اوائل ۱۸۸۸ء حضرت اقدس کا آپ کی عیادت کے لئے جموں تشریف لیجانا حضرت حکیم مولوی فضل الدین صاحب بھیروی حضرت خلیفہ مسیح الاول کے بچپن کے دوست تھے اور آپ کے ساتھ نہایت ہی مخلصانہ تعلقات رکھتے تھے۔ایک مرتبہ جب آپ جموں میں بیمار ہو گئے تو حضرت حکیم صاحب موصوف نے آپ کی بیماری سے گھبرا کر حضرت اقدس کی خدمت میں چٹھی لکھ دی۔حضرت اقدس بیتاب ہو کر آپ کے پاس جموں تشریف لے گئے۔