حیاتِ نور

by Other Authors

Page 139 of 831

حیاتِ نور — Page 139

اتِ نُمـ ـور خدمت کے موقعہ پر آپ ہی کی طرف اٹھتی تھی۔چنانچہ جب پنڈت لیکھرام نے تکذیب براہین احمدیہ کے نام سے ایک کتاب لکھی تو اس وقت بھی حضرت اقدس نے آپ ہی کو اس کا جواب لکھنے کی طرف توجہ دلائی۔حضور اپنے ایک خط میں آپ کو لکھتے ہیں: بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و بر کاتہ۔آج نصف قطعہ نوٹ پانچسو روپیہ بذریعہ رجسٹری شدہ پہنچ گیا۔اب آں مخدوم کی طرف سے پانسو ساٹھ روپے پہنچ گئے۔اس ضرورت کے وقت جس قدر آپ کی طرف سے غمخواری ظہور میں آئی ہے اس سے جس قدر مجھے آرام پہنچا ہے، اس کا اندازہ نہیں کرسکتا۔اللہ جلشانہ دنیا و آخرت میں آپ کو تازہ بتازہ خوشیاں پہنچا دے۔اور اپنی خاص رحمتوں کی بارش کرے۔میں آپ کو ایک دوسری اطلاع دیتا ہوں کہ حال میں لیکھر ام نامی نے میری کتاب براہین کے رد میں بہت کچھ بکو اس کی ہے۔اور اپنی کتاب کا نام تکذیب براہین احمدیہ رکھا ہے۔یہ شخص اصل میں غیبی اور جاہل مطلق ہے اور بجز گندی زبان کے اور اس کے پاس کچھ نہیں۔مگر معلوم ہوا ہے کہ اس کتاب کی تالیف میں بعض انگریزی خوان اور دنی الطبع ہندوؤں نے اس کی مدد کی ہے۔کتاب میں دورنگ کی عبارتیں پائی جاتی ہیں۔جو عبارتیں دشنام دہی اور تمسخر اور جنسی اور ٹھٹھے سے بھری ہوئی ہیں اور لفظ لفظ میں تو ہین اور ٹوٹی پھوٹی عبارت اور گندی اور بدشکل ہیں، وہ عبارتیں تو خاص لیکھر ام کی ہیں اور جو عبارت کسی قدر تہذیب رکھتی ہے اور کسی علمی طور سے متعلق ہے وہ کسی دوسرے خواندہ آدمی کی ہے۔اس پر اختر اکتاب کا تدارک بہت جلد از بس ضروری ہے اور میں مبالغہ سے نہیں کہتا اور نہ آپ کی تعریف کی رُو سے، بلکہ قوی یقین سے خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ جما دیا ہے کہ جس قدر اللہ تعالیٰ نے دین کی نصرت کے لئے آپ کے دل میں جوش ڈالا ہے اور میری ہمدردی پر مستعد کیا ہے، کوئی دوسرا آدمی ان صفات سے متصف نظر نہیں آتا۔اس لئے میں آپ کو یہ بھی تکلیف دیتا ہوں کہ آپ اول سے آخر تک اس کتاب کو دیکھیں اور جس قدر اس شخص نے