حیاتِ نور

by Other Authors

Page 674 of 831

حیاتِ نور — Page 674

ـور ۶۶۹ فرمائیں کہ وہ بھی تفرقہ نہ پھیلائیں۔خواجہ کمال الدین صاحب کامیاب ہو گیا۔اور اب آپ کا حسد اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔اس کی مخالفت سے باز آؤ۔اس کی مخالفت سے مسیح موعود کی مخالفت ہے۔اس کی مخالفت اسلام کی مخالفت ہے۔سوم تمنائے خلافت چھوڑ دیجئے۔ابھی آپ طفل مکتب ہیں۔یہ بار عظیم ہے اس کے اٹھانے کے آپ ہرگز اہل نہیں ہیں۔آپ سے ہزار درجہ افضل تو میں ہوں۔اگر آپ نے دعوی کیا ہے۔تو مجبورا میں بھی ایسا ہی کرونگا۔چہارم آپ کو قسم ہے خدا پاک کی کہ آپ بذریعہ اخبارات اپنی پوریشن صاف کریں اور جو جو الزامات میں نے لگائے ہیں۔ان کی تردید کریں۔اگر آپ نے قسم شرعی کھائی۔تو میں اپنا دعوئی اٹھا لونگا اور آپ سے معافی کا خواستگار ہوں گا۔اگر ایسا آپ نے نہ کیا تو یاد رکھیئے کہ آپ خدا کے یہاں جوابدہ ہونگے۔2 اس خط کا جواب چونکہ حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف نے اپنے قلم سے دیا ہے۔اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ وہی یہاں درج کر دیا جائے۔آپ فرماتے ہیں: " مجھے آپ کے خط کو پڑھ کر جو صدمہ ہوا۔اسے تو خدا ہی جانتا ہے۔لیکن وہ صدمہ کوئی نیا نہ تھا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ میں اس قسم کے الزامات لگائے جانے کا عادی ہوں اور جب سے ہوش سنبھالا ہے۔غیروں کے ہاتھوں سے نہیں بلکہ اپنے دوستوں ہی کے ہاتھوں وہ کچھ دیکھا اور ان کی زبانوں سے وہ کچھ سنا کہ دوستوں سے اس قد رصد مے اٹھائے ہم نے ہیں دل سے دشمن کی عداوت کا گلا جاتا رہا میں ایک گنہگار انسان ہوں۔اور مجھے پاک و مطہر ہونے کا دعوی نہیں ہے۔ہر روز مجھ سے غلطیاں ہوتی ہیں اور کون ہے جس سے غلطیاں سرزد نہ ہوتی ہوں۔