حیاتِ نور

by Other Authors

Page 673 of 831

حیاتِ نور — Page 673

۶۶۸ میں لانے سے آپ جماعت میں تفرقہ عظیم پھیلا رہے ہیں۔مگر یہ نئی بات نہیں ہے۔بعد وفات حضرت رسول کریم جناب علی کو باوجود زہد و تقویٰ اکثر تمنائے خلافت بے چین بنائے رکھتی تھی۔آپ نے اپنے طرز عمل سے ثابت کر دیا کہ واقعی جناب مسیح موعود بروز محمد علیہ الصلوۃ والسلام تھے۔آپ کو خاندان رسالت میں ہونے کا دعوئی ہے اور میں جانتا ہوں کہ بیشک آپ ہیں۔مگر اس کا یہ نتیجہ نہیں ہونا چاہئے کہ آپ تفرقہ ڈال کر اپنا کام نکالیں۔چاہے آپ ناراض ہی ہو جائیں مگر میں یہ ضرور کہونگا کہ خواجہ کمال الدین صاحب بازی لے گئے اور ممکن ہے کہ آپ جناب خلیفہ المسیح کو دبا کر۔کہلوالیں کہ انہوں نے ان کے لئے عمدہ الفاظ درس میں نہیں کہے۔مگر اب میں ضرور کہونگا۔چه خوش بودے اگر ہر یک زامت کمال دیں بودے اور آپ خدا کی اور فرشتوں کی زبان رد نہیں کر سکتے۔کیا آپ چاہتے ہیں کہ جس شخص کو خدا نے جانشینی احمد کے لئے چنا ہے۔اس کو دنیا والوں کی نگاہ سے گرادیں۔یادر کھیئے کہ آپ ہرگز ہرگز ایسا نہیں کر سکتے۔چراغ را که ایزد بر فروزد حمید کے کو تف زند ریشش بسوزد " آپ نے اور آپ کے لواحقین مثلا اکمل ، پھکر، دہلوی وغیرہ وغیرہ نے خوب خوب یہ چاہا کہ اس مقدس وجود کے لئے دنیا میں اور جماعت میں غلط فہمیاں پھیلا ئیں مگر کیا آپ نے اس کو بگاڑ لیا۔"آپ خاندان مسیح موعود میں ہیں۔آپ کو چاہئے تھا کہ جو باغ آپ کے والد ماجد نے لگایا تھا۔اس کی پرداخت کرتے اور گلزار کرنے کی کوشش کرتے۔مگر آپ نے افسوس ایسا نہیں کیا۔اس سے جناب مسیح موعود کا مثیل نوح ہونا بھی یقین ہو گیا۔میں اپنے خط کو طول دینا نہیں چاہتا۔میں صرف چند امور لکھ کر اسے تمام کرتا ہوں۔اول آپ جماعت احمدیہ میں تفرقہ نہ پھیلا ئیں۔اپنے چیلے چاپڑوں کو منع