حیاتِ نور

by Other Authors

Page 583 of 831

حیاتِ نور — Page 583

OLA " اتِ نُـ کرتے رہتے تھے اور جب کوئی عرب قادیان میں آتا تھا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا تھا کہ یہاں کے اکثر نوجوان بڑی سلاست کے ساتھ عربی بول اور لکھ سکتے ہیں۔چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ اور رسالے لکھنے کا ارشاد حضرت خلیفہ المسیح اول چونکہ ہر وقت اسلام کی اشاعت کے سلسلہ میں بے قرار رہتے تھے۔اس لئے آپ احباب کو بھی تحریک فرماتے رہتے تھے کہ جہاں آپ لوگ غیر از جماعت احباب کو زبانی تبلیغ کرتے ہیں۔وہاں غیر مسلموں میں تبلیغ کرنے کے لئے چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ اور رسالے بھی لکھ کر شائع کیا کریں۔حضور کی اس تحریک کا ذکر کرتے ہوئے جناب ایڈیٹر صاحب بدر“ لکھتے ہیں: جو صاحب خود انتظام نہ کرسکیں۔یا اپنے نام پر شائع نہ کر سکتے ہوں۔وہ مضمون لکھ کر دفتر بدر میں بھیج دیں۔چھپوائی اور تقسیم کرائی کا خرچ ساتھ بھیج دیں۔ہم انتظام کر دیں گے۔سب احباب کو چاہئے کہ اس ثواب میں شریک ہوں۔پہلے دعا کریں۔بہت دعا کریں۔پھر مضمون لکھیں۔خالصتاً رضاء الہی کے لئے۔اسلام کی نصرت کے واسطے لاہور اور بڑے شہروں کے دوست تو تمام انتظام بخوبی و ہیں کر سکتے ہیں۔ایسے تمام ٹیکٹوں کا نوٹس اخبار بدر میں مفت شائع ہوتا رہے گا۔۔حضرت کے اس ارشاد کی تعمیل میں جماعت کے اہل قلم احباب نے دھڑا دھڑ ٹریکٹ لکھ کر چھاپنے شروع کر دیئے۔احباب کو یاد ہوگا کہ حضرت خلیفہ المسح اول نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے وصال سے کچھ عرصہ پیشتر و مجمع الاخوان" کے نام سے ایک تنظیم قائم کرنا چاہی تھی۔مگر یہ تنظیم آپ کے جلد ہی خلیفہ ایسے بن جانے کی وجہ ہے اس رنگ میں تو غالباً قائم نہ ہوسکی جس رنگ میں آپ قائم کرنا چاہتے تھے۔مگر جماعت میں مختلف انجمنیں اس نام کی پیدا ہو گئیں۔جنہوں نے ٹریکٹوں اور دوسری شکلوں میں کام کرنا شروع کر دیا۔کیا مرزا صاحب عالم تھے کسی مولوی نے سوال کیا کہ کیا مرزا صاحب عالم تھے؟ اس کے جواب میں آپ نے فرمایا کہ ظاہری علوم میں کوئی ایسے عالم نہ تھے۔ایک مولوی گل علی شاہ شیعہ بٹالہ کے رہنے والے معمولی مولوی تھے۔لڑکپن میں مرزا صاحب کے والد صاحب نے