حیاتِ ناصر

by Other Authors

Page 69 of 104

حیاتِ ناصر — Page 69

حیات ناصر 69 چندہ لیتے تھے یہ قصہ مشہور ہے واللہ اعلم۔حج بیت اللہ بھی ایک ضروری فرض ہے جس کا رواج ہماری احمدی جماعت میں بہت کم ہے۔ہماری جماعت اس فرض کے ادا کرنے سے بالکل غافل نہیں مگر اس کام میں زیادہ جوشیلی نہیں ہے۔مناسب ہے کہ اس فرض کو بھی خدا کا فرض سمجھ کر احمدی مالدار ضرور ادا کیا کریں۔انشاء اللہ اس عاجز کا ارادہ امسال حج کا ہے جو بھائی امسال جانا چاہیں وہ اپنا نام لکھوا دیں تا کہ ہم اکٹھے حج کو چلیں اور سب ایک جہاز میں سوار ہوں اور علاوہ بوقت حج کے ایک دوسرے کی خدمت کا ثواب حاصل کریں اور دکھ درد میں آپس میں کام آویں اور یہی ایک اہم فرض ہے خصوصاً امراء کے لئے جن میں سستی بہت ہوتی ہے اور عیش پسندی کے سبب سے بیمار بنے رہتے ہیں نیز زمینداروں کو بڑی مشکلات آتے ہیں مگر اس فرض کا ادا کرنا بہت ضروری ہے۔کسل کے سبب سے روزہ سے جہاں حیرانی اور حیلہ وحوالہ سے روزہ سے بچا مسلمانوں کا کام نہیں۔بیمار اور مسافر کو روزہ رکھنا بھی ایک قسم کا گناہ ہے جیسا کہ تندرست کو نہ رکھنا۔ہمیں ہر پہلو سے اسلام پر قائم ہونا چاہیئے۔تکلف بھی ایک سخت عیب ہے اس سے بچو۔مہمانداری سنت انبیاء ہے اسے اختیار کرو۔تمہارے ہاں نیک مسلمان ہو۔مسافر پروری اور مہمان نوازی بڑا پیارا طریقہ ہے جس کو اکثر لوگوں نے ترک کر دیا ہے تم اس پاک عادت کو نہ چھوڑوتا کہ تم پر اللہ تعالیٰ کا رحم ہو۔الصدقة تطفى غضب الرب۔صدقہ خدا تعالیٰ کے غضب کو فرو کرتا ہے۔تم صدقات و خیرات کی عادت کرو تا کہ قہر الہی تم سے دور رہے اور سرسبز و نہال ہوا اور تم پر کوئی بلا نازل نہ ہو تمہارے دشمنوں کے وار خالی جائیں اور کوئی تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکے۔اپنی آمد سے زیادہ خرچ کو نہ بڑھاؤ اور اسراف سے بچو ورنہ شیطان بن جاؤ گے اور ناشکری کی سزا پاؤ گے۔قرضدار بنو گے پھر وعدہ خلاف اور جھوٹے ہوگے آخر دنیا اور دین میں ذلیل ہو جاؤ گے پھر پچھتاؤ گے۔پہلے سوچ کر کام کرو تا کہ انجام کا رندامت نہ اٹھانا پڑے۔اپنی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہ اُٹھاؤ۔جس قدر خدا نے تمہیں بخشا ہے اس میں گزارہ کرو کسی کی ریس نہ کرو ورنہ کسی ابتلاء میں مبتلاء ہوگے اور شرمندگی اُٹھاؤ گے۔تو بہ واستغفار کو اپنا وظیفہ بناؤ۔قرآن شریف کی تلاوت کا اور درکھو، با معنی قرآن شریف پڑھو اور سیکھو۔درود اور کلمہ کی کثرت رکھوتا کہ تم پر خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہو۔الحمد شریف بھی جس قدر ہو سکے پڑھا کرو۔خدا تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ رکھو اپنی چالا کی اور ہنر پر مغرور نہ ہو۔دین ودنیا کی فلاح خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے نہ کسی کے علم و ہنر ولیاقت پر۔دعا آفات کو ٹالتی ہے، دعا ہر مشکل کو حل کرتی ہے اس سے بڑھ کر کوئی