حیاتِ ناصر — Page 70
حیات ناصر 70 ہتھیار نہیں۔دعا اور صدقہ سے دین و دنیا میں نجات ملتی ہے۔بڑی بڑی مشکلیں حل ہو جاتی ہیں۔عالی سے عالی مرتبہ دین و دنیا میں حاصل ہوتا ہے۔خدا بھی دعا سے ملتا ہے اس سے بڑھ کر اور کیا چاہتے ہو۔ماں باپ کی خدمت کیا کرو۔ان کی دعائیں لیا کرو دنیا و دین کی بہتری حاصل کرنے کا یہ مجرب نسخہ ہے۔بڑوں کی عزت کرو چھوٹوں پر شفقت فرماؤ۔صلہ رحم کی قرآن شریف میں نہایت تاکید ہے جو قطع رحم کرتا ہے خدا کی رحمت سے محروم رہتا ہے۔نرمی بڑی عمدہ صفت ہے اللہ تعالیٰ مجھے اور تمہیں نرمی کی عادت عطا فرما دے۔مجھے اس کی آخر عمر میں قدر معلوم ہوئی ہے اور تھوڑا سا میں نے اسے اختیار کیا ہے۔اس میں بہت فوائد ہیں جو پورا اس پر عمل کرے گا وہ پورا فائدہ اٹھائے گا۔بدگمانی سخت عیب ہے لیکن یہ مرض اس قدر ہے کہ جس کا کچھ ٹھکانہ نہیں۔لوگ خدا تعالیٰ پر بھی بدگمان ہیں ، رسولوں پر بھی بدگمان تھے اور ہیں۔آپس میں بھی بدگمانی کرتے ہیں۔ماں باپ پر بھی لوگ باوجود اس قدر شفقت و کرم کے بدگمان ہوتے ہیں۔میاں بیوی میں بدگمانی عام ہے۔خدا تعالیٰ اس مرض سے تمہیں اور ہمیں بچاوے اور محفوظ رکھے آمین۔تہجد کی نماز بہت عمدہ ذریعہ نجات و ترقی دارین ہے اگر خدا تعالیٰ توفیق بخشے تو پڑھا کرو۔پو پھٹنے سے پہلے عجب عالم نور ہوتا ہے اس وقت دعا ضرور قبول ہوتی ہے اور ترقی مدارج کے حاصل کرنے کا بہت عمدہ وقت ہے۔وقتوں میں بھی تاثیر ہوتی ہے تہجد کے وقت سے زیادہ قبول دعا کا اور کوئی وقت نہیں ہے۔کسی نے کیا اچھا شعر کہا ہے۔صبح صادق مرهم کافور دار دور بغل گر علاج زخم عصیاں میکنی بیدار باش صاف دل اور پاک باطن بنو۔دھوکہ دہی اور ریا کاری سے پر ہیز کر وخصوصاً جس قدر ہو اس سے زیادہ اپنے آپ کو نیک و پاک ظاہر نہ کرو تا کہ لوگ تمہاری تعظیم کریں اور دوست بن کر کسی سے دشمنی نہ کرو۔دل اور زبان کو موافق بناؤ اور دھوکہ سے روپیہ نہ کماؤ آخر ایک دن مرنا ہے۔دنیا میں تو احمدی بن کر گالیاں کھا رہے ہو لیکن خدا تعالیٰ سے ایسا سچا تعلق پیدا کرو کہ وہ تم پر رحمتیں بھیجے ایسا نہ ہو کہ دنیا کی لعنت کے ساتھ خدا کی لعنت بڑھے پھر کہیں ٹھکانے نہیں ملنے کا متفق رہو، اتفاق سے کام کرو اگر چہ اب مسیح تو تم میں نہیں ہے لیکن اس کا خلیفہ تو موجود ہے۔اس کے حکم سے باہر ذرہ نہ ہو۔دنیاوی کام ہو یا دینی اس کو صلاح سے کیا کرو۔اسی کے حکم اپنے پر مقدم رکھو کیونکہ خدا نے اسے خلیفہ مقرر فرمایا ہے۔جب تک خدا تعالیٰ اس سلسلہ میں خلفاء مقرر فرما تا رہے گا تب ہی تک یہ سلسلہ حق پر رہے گا۔جس دن انسانی ہاتھوں میں یہ کام آوے گا تو سلسلہ تباہ ہو جاوے گا۔یہ وقت غنیمت ہے اس