حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 594 of 923

حیاتِ خالد — Page 594

حیات خالد 588 ذاتی حالات (کوہ مری ) کی بلند ترین چوٹی پر بیٹھا ہوں۔اللہ کی بے انتہاء قدرت سے دل مسرور ہے اور اس کی حمد کے ترانے میرے دل کی گہرائیوں سے اٹھ رہے ہیں۔میں تھوڑی دیر کے لئے اپنے ساتھی (مولوی نصیر الدین صاحب احمد بی ایس سی واقف زندگی ) سے بھی علیحد ہ ہو گیا ہوں۔آج سے ٹھیک بیس برس قبل میں ۱۳ / اگست ۱۹۳۱ء کو قادیان دارالامان سے تبلیغ اسلام کیلئے فلسطین روانہ ہوا تھا۔اس وقت سے چند گھنٹے قبل گاڑی قادیان سے روانہ ہوئی تھی۔میں نے لرزتے ہوئے دل کے ساتھ اس شام اپنی پیاری والدہ صاحبہ کو الوداع کہا تھا۔مرحومہ بیوی زینب بیگم نور الله مرقدها کے تینوں بچوں عزیز و امتہ اللہ بیگم عزیز و امتہ الرحمن بیگم اور عزیز عطاء الرحمن طاہر کو سپر د خدا کیا۔میں اسی شام محبت بھر نے دل اور پُر نم آنکھوں کے ساتھ جلد جلد اپنی چہیتی بیوی سعید و بیگم سے رخصت ہوا تھا۔میرے نہایت عزیز بھائیوں اور بہنوں نے مجھے پیار سے الوداع کہا تھا۔ریلوے سٹیشن پر بزرگوں اور احباب کا ہجوم تھا۔اس وقت بھی یہ سب پیارے موجود تھے۔میں فروری ۱۹۳۶ء میں فلسطین سے بخیریت واپس آیا۔والدہ مرحومہ زندہ تھیں وہ بھی بے حد خوش تھیں اور میں بھی ان کی رؤیت سے بے حد مسرور تھا۔یکم ستمبر ۱۹۳۷ء کو ان کا انتقال ہوا تھا۔وہ بہشتی۔مقبرہ قادیان میں جہاں دسمبر ۱۹۲۷ء میں میرے پیارے اور حسن والد صاحب مرحوم مدفون ہوئے تھے مدفون ہوئیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے آمین۔رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا - میری بیوی سعیدہ بیگم آج اللہ تعالی کے فضل سے چھ بچوں ( عزیز عطاء الکریم، عزیز عطاء الرحیم، عزیزه امته الباسط ، عزیز عطاء المجیب، عزیزه امتہ المجیب، عزیزہ امتہ احکیم لیقہ ) کی ماں ہے۔اللہ اسے اور ان سب بچوں کو سلامت رکھے آمین۔میری دونوں بڑی بچیاں عزیزہ امتہ اللہ اور عزیزہ امتہ الرحمن دونوں شادی شدہ ہیں۔عزیز عطاء الرحمن طاہر مولوی فاضل کراچی میں ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کے ساتھ ہو۔آمین۔میرا دل اپنے مولی سے سب کی بھلائی کے ساتھ یہ تمنا کرتا ہے کہ :- اے خالق ارض و سماء! اے ارحم الراحمین! تو مجھے صحت کے ساتھ خدمت دین کے لئے لمبی عمر دے۔قرآن پاک کی خالص خدمت کی توفیق بخش۔اسلام کی عظمت کو جلد قائم کر دے اور احمدیت کی ترقی کے غیر معمولی سامان پیدا فرما۔پیارے امام حضرت محمود ایده الله بنصرو کو بیش از پیش توفیق اشاعت دین دے۔آمین۔اللهم