حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 574 of 923

حیاتِ خالد — Page 574

حیات خالد 568 ذاتی حالات آفیسر تنزانیہ مشرقی افریقہ سے ہوئی ہے۔تیسری بچی عزیزہ امتہ الحبیب جاوید ہیں جو عزیزم میاں محمد اسلم صاحب جاوید لندن کی اہلیہ ہیں۔چوتھی بچی عزیزہ امتہ الحکیم لیقہ ہیں جو عزیزم قاضی منیر احمد صاحب غیب واقف زندگی ٹیچر احمد یہ سکول کمپالہ یوگنڈا کی اہلیہ ہیں۔پانچویں بیٹی عزیز وامتہ السمیع صاحبہ راشدہ ہیں جو عزیزم ملک منصور احمد صاحب عمر مبلغ اسلام مغربی جرمنی کی اہلیہ میں چھٹی بیٹی عزیزہ امتہ الرفیق طاہرہ ہیں جو اللہ تعالی کے فضل سے آج ہی بی اے میں اعلیٰ نمبروں میں کامیاب ہوئی ہے۔الحمد للہ! (الفرقان اپریل ۱۹۷۵ء صفحه ۴۵) اولاد حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جو اولا دعطا فرمائی اس کا ایک تفصیلی نقشہ اس کتاب میں شامل ہے۔دو بیٹیاں کم سنی میں فوت ہو گئیں۔باقی اولاد کا مختصر تعارف حسب ذیل ہے۔آپ حضرت مولانا کی سب سے بڑی بیٹی تھیں جو بجا طور پر ا۔محترمہ امۃ اللہ خورشید صاحبہ اپنی نمایاں خدمت دین کی وجہ سے حضرت مولانا کو بہت عزیز تھیں۔افسوس کہ آپ حضرت مولانا کی زندگی میں ہی ۲۶ ستمبر ۱۹۶۰ء کو وفات پا گئیں۔آپ کے بارہ میں تالیف ھذا میں تفصیلی قدرے نوٹ دوسرے مقام پر درج ہے۔آپ قادیان میں پیدا ہوئیں۔سکول کی تعلیم کے بعد لجنہ اماءاللہ ۲- محتر مدامة الرحمن صاحبه کے تحت دینی تعلیم کے حصول کا موقع ملا بعد ازاں مکرم ڈاکٹر عبدالسمیع صاحب ایم۔بی۔بی۔ایس ابن مکرم ڈاکٹر عبدالغنی صاحب انبالوی سے آپ کی شادی ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین بیٹے اور آٹھ بیٹیاں عطاء فرما ئیں اس وقت آپ حضرت مولانا کی زندہ اولا و میں سب سے بڑی ہیں اور آج کل لاہور میں مقیم ہیں۔آپ نے مدرسہ احمدیہ اور -۳- محترم عطاء الرحمن صاحب طاہر مولوی فاضل جامعہ احمدیہ قادیان سے دینی تعلیم پانے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان امتیاز سے پاس کیا اور یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔آپ ۱۹۶۴ء میں حلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی (P-E-C-H) کراچی کے سیکرٹری مال منتخب ہوئے۔تین برس تک اس عہدہ پر کام کرنے کے بعد ۱۹۶۷ء سے اب تک حلقہ سوسائٹی کے