حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 575 of 923

حیاتِ خالد — Page 575

حیات خالد 569 ذاتی حالات صدر کے طور پر خدمت بجالانے کی توفیق پا رہے ہیں۔آپ کی شادی ماموں زاد محتر مہ امتہ الہادی صاحبہ بنت محترم ملک محمد مستقیم صاحب ایڈووکیٹ آف ساہیوال سے ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو دو بیٹیوں سے نوازا۔۱۹۹۵ ء میں ان کی وفات کے بعد ۲۰۰۰ ء میں طاہر صاحب کی دوسری شادی محترمہ سیدہ شاہدہ کو سم صاحبہ آف لاہور سے ہوئی۔۱۹۶۰ء میں زندگی -۴- محترم عطاء الکریم صاحب شاہد بی۔اے، فاضل عربی ،شاہد وقف کی اور پھر جامعہ احمدیہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مظفر آباد (آزاد کشمیر ) مری ، کیمبل پور، ملتان اور گجرات میں بطور مربی سلسلہ فرائض کی انجام دہی کے بعد لائبیریا (مغربی افریقہ ) میں ساڑھے تین برس تک امیر و مشنری انچارج رہے۔۱۹۸۰ء میں واپسی پر خلافت ثالثہ کے آخر اور خلافت رابعہ کے شروع میں دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں متعین رہے۔بعد ازاں مختلف مرکزی اداروں میں مفوضہ فرائض انجام دینے کی توفیق ملی۔ریٹائرمنٹ کے بعد آج کل انگلستان میں رہائش پذیر ہیں۔آپ کی شادی محترمہ امہ الباسط شاہد صاحبہ بنت حضرت قاضی عبد السلام صاحب بھٹی سے ہوئی۔موصوفہ نے مظفر آباد اور چکار (آزاد کشمیر ) میں لجنہ اماء اللہ قائم کی۔آپ نے صدر لجنہ اماء الله مظفر آباد، جنرل سیکرٹری لجعد کیمبل پور اور سالہا سال لحد دار الصدر شرقی الف ربوہ میں مختلف عہدوں پر خدمت کی سعادت پائی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک بیٹی اور دو فرزند عطا فرمائے۔آپ کو چودہ برس (۱۹۶۶ء تا ۵ محترم عطاء الرحیم صاحب حامد بی۔اے ، بی ایڈ ۱۹۸۰ء) سیرالیون کے مختلف احمد یہ سکولز میں بطور ٹیچر خدمات بجالانے کے توفیق ملی۔جن میں سے پہلے تین سال آپ تحریک جدید کے تحت بطور واقف ٹیچر یہ خدمات بجا لاتے رہے۔بعد ازاں کچھ عرصہ نا پھیریا میں پرائیویٹ ملازمت کے بعد ۱۹۸۶ء میں معہ اہل وعیال امریکہ چلے گئے۔اب وہاں ان کا اپنا کاروبار ہے اور و ہیں مقیم ہیں۔موصوف کی شادی اپنی پھوپھی زاد محترمہ عابدہ سلطانہ صاحبہ بنت مکرم میاں محمد حنیف صاحب ربوہ کے ساتھ انجام پائی۔اللہ تعالی نے آپ کو ایک بیٹی اور تین بیٹوں سے نوازا ہے۔چند سال لندن میں اپنے حلقہ کی لجنہ اماء اللہ کی صدر ۶ محتر مہامہ الباسط ایاز صاحبہ رہیں۔جماعتی رسائل میں مضامین لکھتی ہیں۔افریقہ