حیاتِ خالد — Page 573
حیات خالد 567 ذاتی حالات کے لحاظ سے فرمائے ہیں۔اللہ تعالی نے مجھ کو میری پہلی اہلیہ محترمہ زینب بیگم صاحبہ مرحومہ سے دو بچیاں اور ایک فرزند عطا فر مایا۔عزیزہ امتہ اللہ خورشید مرحومہ میری سب سے بڑی اور قابل بیٹی تھی۔اللہ تعالٰی نے اسے نوازا۔وہ سالہا سال تک لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی رکن رہی اور اسے ایک لمبے عرصہ تک مستورات کے مرکزی رسالہ ” مصباح کی ادارت کے فرائض ادا کر نے کا موقعہ ملا۔ان کی شادی عزیزم مولوی حکیم خورشید احمد صاحب شاد واقف زندگی کے ساتھ ہوئی تھی۔میری یہ نہایت پیاری بیٹی ۱۹۶۰ء میں وفات پا کر بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے مزار پر ہمیشہ برکات نازل۔فرما تار ہے۔اللھم آمین۔میری زوجہ اولی محترمہ زینب بیگم صاحبہ نے میری طالب علمی کا زمانہ اور ابتدائی خدمت دین کے مالی تنگی کے سال بڑے ہی خلوص اور پوری قربانی کے ساتھ میرے ساتھ بسر کئے۔وہ شروع ۱۹۳۰ء میں اس دار فانی سے کوچ کر کے بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہوئیں۔جَزَاهَا اللَّهُ خَيْرًا وَرَفَعَ دَرَجَاتِهَا فِي الْجَنَّةِ الْعُلْيَا ! نیک بیوی اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہوتا ہے۔میری پہلی ایثار پیشہ بیوی کی وفات کے بعد بے ماں کے تین چھوٹے بچوں کی پرورش کا بھی بڑا سوال تھا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے دل میں ڈالا اور آپ نے خود تحریک فرما کر حضرت مولوی محمد عبد اللہ صاحب ہوتا لوی مرحوم کی صاحبزادی محترمه سعیده بیگم صاحبہ سے میرا نکاح پڑھا۔آخر نومبر ۱۹۳۰ء سے اب تک میری دوسری اہلیہ محترمہ ہر عسرویسر میں نہایت خلوص اور محبت سے میرے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت دے۔آمین! میری موجودہ بیوی نے میرے پہلے تینوں بچوں، تینوں بھائیوں ، دو بہنوں کو میری والدہ مرحومہ کی زیر نگرانی اس محبت سے پالا کہ بیگانگت کا احساس مفقود رہا۔اس عرصہ میں میں چار پانچ سال تک من بلا د عربیہ میں بھی رہا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے میری دوسری اہلیہ محترمہ سے تین لڑکے اور پانچ لڑکیاں عطا کی ہیں۔اس طرح اس وقت میری کل زندہ اولاد چھلڑ کیاں اور چارلز کے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب تعلیم یافتہ ہیں اور سوائے ایک بچی کے سب شادی شدہ اور صاحب اولاد ہیں۔بڑی لڑ کی عزیزہ امہ الرحمن صاحبہ ہیں جو محترم ڈاکٹر عبدالسمیع صاحب اسٹنٹ ہیلتھ ڈائر یکٹر کوئٹہ کی اہلیہ صاحبہ ہیں۔میری دوسری زندہ لڑکی عزیزہ امتہ الباسط ایاز ہیں جن کی شادی عزیزم چوہدری افتخار احمد ایاز ایجو کیشن